ابوظہبی، 6 اکتوبر، 2026 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی ریاست جنوبی کردفان میں ڈلنگ اور کادوقلی کے درمیان خوراک لے جانے والے ورلڈ فوڈ پروگرام ڈبلیو ایف پی کے دو ٹرکوں پر فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں انسانی ہمدردی اور امدادی کارکنوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال یا تنازعے کا ہتھیار نہیں بنایا جانا چاہیے۔
امارات نے سوڈان میں فوری جنگ بندی، بغیر کسی پیشگی شرط کے فوری انسانی جنگ بندی اور ضرورت مندوں تک بلا رکاوٹ امداد کی رسائی یقینی بنانے کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ایسی جامع سویلین حکومت کی قیادت میں قابلِ اعتماد سیاسی انتقال پر بھی زور دیا گیا جو دونوں متحارب فریقوں اور انتہا پسند گروہوں سے مکمل طور پر آزاد ہو۔
وزارت نے امن کی کوششوں کے لیے امارات کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انسانی مشکلات کم کرنے اور سوڈانی عوام کی سلامتی و استحکام کی خواہشات پوری کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔