ابوظہبی، 13 اکتوبر، 2026 (وام) -- نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے بھائی، برادر ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ پیش رفت اور علاقائی سلامتی و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔