عجمان، 14 اکتوبر، 2026 (وام) -- عجمان چیمبر نے 2027 کے منصوبوں اور اقدامات کی تیاری کے لیے اسٹریٹجک ریٹریٹ منعقد کیا، جس میں خدمات کو بہتر بنانے، کاروباری مسابقت بڑھانے، سرمایہ کاری راغب کرنے اور بیوروکریسی میں کمی پر توجہ دی گئی۔ یہ اقدامات عجمان وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
عجمان سرائے ہوٹل میں منعقدہ ریٹریٹ میں چیمبر کے ملازمین نے شرکت کی، جبکہ سیشنز کی نگرانی شعبہ حکمت عملی و مستقبل کے ڈائریکٹر فیصل اسماعیل الخوری نے کی۔
عجمان چیمبر کے ڈائریکٹر جنرل سالم السویدی نے کہا کہ ریٹریٹ کے ذریعے موجودہ خدمات کا جائزہ لینے، بہتری کے شعبوں کی نشاندہی اور کاروباری برادری کی بدلتی ضروریات کے مطابق نئے اور اختراعی منصوبے تیار کرنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے خدمات اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فیصلہ سازی اور نئے اقدامات کی تیاری میں ملازمین کی شرکت کو بھی اہم قرار دیاہے۔
ریٹریٹ کے مختلف سیشنز میں موجودہ خدمات اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا اور کام مکمل کرنے کا وقت اور مراحل کم کرنے، آٹومیشن بڑھانے اور مصنوعی ذہانت و ڈیٹا کے استعمال کے ذریعے خدمات بہتر بنانے کے مواقع پر غور کیا گیا۔ مجوزہ منصوبوں کے اثرات، ان پر عملدرآمد کی آسانی اور ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ کارکردگی اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔
2027 کے مجوزہ منصوبوں اور اقدامات کو عجمان چیمبر کے اسٹریٹجک اہداف سے منسلک کیا گیا، جن میں کاروباری ماحول بہتر بنانا، تجارتی نیٹ ورکس اور لاجسٹکس خدمات کو مضبوط کرکے تجارت کی ترقی میں معاونت کرنا، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا شامل ہیں۔
ریٹریٹ کے اختتام پر 2027 کے لیے متعدد مجوزہ منصوبوں اور اقدامات کی نشاندہی کی گئی، جن کے ساتھ ترجیحات اور کارکردگی کے اشاریے بھی طے کیے گئے تاکہ پیش رفت کی نگرانی، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور کاروباری برادری کے لیے خدمات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔