ابوظہبی، 14 اکتوبر 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمہوریہ لبنان کے صدر جوزف عون کو تحریری پیغام بھیجا ہے، جس میں انہیں ابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک کی افتتاحی تقریب، زاید سسٹین ایبلٹی انعام کے فاتحین کے اعزاز کی تقریب اور 12 اور 13 جنوری 2027 کو منعقد ہونے والی اابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
صدر جوزف عون نے یہ پیغام جمہوریہ لبنان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر فہد سالم الکعبی سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔