ابوظہبی، 18 اکتوبر 2026 (وام) -- نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید aلنہیان نے مراکش کے وزیر خارجہ، افریقی تعاون و مراکشی تارکین وطن ناصر بوریطہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تازہ علاقائی پیش رفت اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی و استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور مراکش کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے حصول کے ساتھ دونوں ممالک اور ان کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔