ابوظہبی، 19 اکتوبر، 2026 (وام) -- نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید aلنہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران خطے کی تازہ ترین پیش رفت اور علاقائی سلامتی و استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزراء نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے فروغ اور دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی و فلاح کے لیے مشترکہ تعاون کے فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔