متحدہ عرب امارات اور فرانس کے صدور کے درمیان تعاون اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات اور فرانس کے صدور کے درمیان تعاون اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

ابوظہبی، 19 اکتوبر، 2026 (وام) --متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات اور انہیں مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، بالخصوص معیشت، سرمایہ کاری، توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی گئی۔

ملاقات فرانسیسی صدر کے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے موقع پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے اہم شعبوں میں امارات اور فرانس کے تعاون کو مزید فروغ دینے اور توانائی، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، خصوصاً مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت اور بحری سلامتی اور عالمی توانائی کی رسد پر اس کے اثرات سے نمٹنے کی جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں جانب سے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی رابطہ و تعاون مزید بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا، تاکہ خطے کے تمام ممالک اور عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

صدر امارات نے فرانسیسی صدر کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔

صدر میکرون نے وی آئی پی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کرتے ہوئے امارات اور فرانس کے تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید ترقی کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات اور ضیافت میں ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، صدارتی دیوان برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان اور متعدد وزراء و حکام نے شرکت کی۔