صدر شیخ محمد بن زاید نے فرانسیسی صدر کو انکے سرکاری دورے کے اختتام پر الوداع کہا

صدر شیخ محمد بن زاید نے فرانسیسی صدر کو  انکے سرکاری دورے کے اختتام پر الوداع کہا

ابوظہبی، 20 اکتوبر، 2026 (وام) -- فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ مکمل کرکے آج روانہ ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے ہوائی اڈے پر فرانسیسی صدر کو الوداع کہا۔

اس موقع پر صدارتی دیوان برائے خصوصی امور کے نائب چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زاید النہیان، متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر شیخ محمد بن حمد بن طحنون النہیان اور متعدد وزراء و حکام بھی موجود تھے۔