ایڈونٹ کا مشرق وسطیٰ میں توسیع کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں نیا دفتر قائم

ایڈونٹ کا مشرق وسطیٰ میں توسیع کے لیے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ میں نیا دفتر قائم

ابوظہبی، 21 اکتوبر، 2026 (وام) -- عالمی نجی ایکویٹی سرمایہ کاری کمپنی ایڈونٹ نے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) میں نیا دفتر قائم کیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں کمپنی کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی۔

کمپنی کے مطابق نیا دفتر خطے کے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کے ساتھ روابط بڑھانے، موجودہ پورٹ فولیو کمپنیوں کی معاونت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد دے گا۔

اس موقع پر ایڈونٹ کے منیجنگ پارٹنر اور گلوبل ایگزیکٹو کمیٹی کے شریک چیئرمین جیمز بروکل بینک نے کہا کہ ابوظہبی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ہے اور یہاں مقامی موجودگی سے طویل مدتی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

نئے دفتر کی سربراہی منیجنگ ڈائریکٹر برائے لمیٹڈ پارٹنر سروسز مہدی عراقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایڈونٹ کے کئی اہم طویل مدتی شراکت دار موجود ہیں اور دفتر کا قیام ان کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے چیف مارکیٹ ڈیولپمنٹ آفیسر ارویند رامامورتیکے مطابق ایڈونٹ کا ابوظہبی میں دفتر قائم کرنا عالمی سرمایہ کاری اداروں کے لیے امارت کی بڑھتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔