الظفرہ، 21 اکتوبر، 2026 (وام)-- الظفرہ کیمل ریسنگ فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن جمعرات کو الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے عزت مآب شیخ حمدان بن زاید النہیان کی سرپرستی میں شروع ہوگا۔
کیمل ریسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام فیسٹیول 25 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں حقائق، لقایا اور ایذاع کی کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 104 ریسز منعقد ہوں گی۔
مقابلوں میں اونٹ 12 ٹرافیوں کے لیے حصہ لیں گے، جن میں ہر کیٹیگری کے لیے 4 ٹرافیاں مختص ہیں، جبکہ فاتحین کو نقد اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
منتظمین کو گزشتہ ایڈیشنز میں متحدہ عرب امارات اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے اونٹ مالکان کی بھرپور شرکت کے بعد اس سال بھی بڑی تعداد میں شرکاء کی توقع ہے۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق الظفرہ ریجن کے مدینۃ زاید میں واقع کیمل ریس ٹریک پر فیسٹیول کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔