جنیوا، 5 نومبر، 2026 (وام) -- عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں بنڈیبوگیو وائرس کے باعث پھیلنے والی ایبولا کی وبا سے نمٹنے کے لیے دو نئی ویکسینز کو جاری کلینیکل ٹرائلز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان ویکسینز میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے تعاون سے تیار کردہ 'ChAdOx1 BDBV' اور امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کی 'mRNA-1469' شامل ہیں۔ یہ دونوں ویکسینز بنڈیبوگیو وائرس سے تحفظ کے لیے خصوصی طور پر تیار کی جانے والی پہلی ویکسینز ہیں۔
جمہوریہ کانگو کی وزارت صحت کے مطابق وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 163 ہوگئی ہے، جبکہ 2 نومبر تک تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہزار 603 تک پہنچ گئی۔ متاثرہ افراد میں اموات کی شرح 48.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔