جاپان نےCOP28 میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے لیے پائیدار حل پیش کردیئے

دبئی، یکم دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ جاپانی پویلین نے COP28 میں موسمیاتی چیلنجوں، نقل و حمل کے شعبے، توانائی اور ری سائیکلنگ کے لیے پائیدار حلوں کی نمائش کی ہے۔ ہٹاچی میں گلوبل انوائرمنٹ ڈویژن کے ماحولیاتی حکمت عملی کے ڈائریکٹر Michihiro Kishimoto نے کہاکہ ہم توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار کیے بغیر اپنی اختراع کے ذریعے ہم جاپانی شہروں میں عوامی ٹرانسپورٹ بسوں کے لیے تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نقل و حمل کے شعبے میں حل کو لاگو کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چارج کرنے کا وقت دو منٹ سے زیادہ نہیں ہے۔ ایس بی پاور کے صدر اور سی ای او Akihiko Nakano نے 3 ملین صارفین کے ذریعے استعمال ہونے والی سمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ ایپ توانائی کی کھپت پر مسلسل نظر رکھتی ہے، صارفین کو توانائی کی کھپت کے چیلنج میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے اور توانائی کے ضیاع اور تحفظ سے نمٹنے میں مثبت رویے کو فروغ دینے کے لیے انہیں قیمتی انعامات سے نوازتی ہے۔ جے جی سی ہولڈنگ کارپوریشن میں سرکلر اکانومی بزنس ٹیم کے پروگرام منیجر ماساتوشی فروکاوا نے ری سائیکلنگ کے عمل میں پائیدار اختراع کے کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے COP28 میں کپڑوں اور پلاسٹک کے کنٹینرز جیسے مواد کے لیے کیمیائی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی کا ایک نظام متعارف کروا کر ایک پائیدار حل پیش کیا۔ اس میں مواد کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کیمیائی طور پر پروسیس کیا جاتا ہے اور صارفین کی نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان https://wam.ae/article/12lb1qx-japan-showcases-sustainable-solutions-for-climate