ابوظہبی، 2 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ عالمی مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ کی زیر انتظام 5 دسمبر کو کوپ28یو اے ای کے بلیو زون میں یو اے ای پویلین میں ایک خصوصی تقریب کا انعقادکیا جائےگا۔
اس اعلیٰ سطحی تقریب میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ڈیکاربونائز اور اس کے کاربن فوٹ پرنٹ کم کرنے کے لیے صنعتی سطح پر بحث کے لیے حکومت، نجی شعبے اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماشرکت کریں گے۔
یو اےای کی وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی (ایم او آئی اے ٹی)اوراقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) کی مشترکہ صدارت میں گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے جو پوری دنیا میں جامع اور پائیدار صنعتی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وقف ہے۔
وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی میں انڈسٹری ایکسلریٹر سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری أسامہ امير فاضل نے کہاکہ ہمیں یو اے ای پویلین میں گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ کی خصوصی تقریب منعقد کرنے کے لیے یو این آئی ڈی او کے ساتھ تعاون پر خوشی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریب صنعتوں کو ڈیکاربنائز کرنے، صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے نیٹ زیرواہداف کو حاصل اورپائیدار اقتصادی ترقی میں کردارادا کرنے میں مینوفیکچررز اور پالیسی سازوں کے اہم کردار مزید واضح کرے گی۔
اجتماعی کوششوں کے لیے دنیا کو اکٹھا کرنے کے مشن سے کارفرما، گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ میں سی سوٹ ایگزیکٹوز، حکومتی نمائندے ، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر ماہرین شریک ہوں گے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نمیر حورانی نے کہا کہ سمٹ صنعتوں کے مستقبل کی تشکیل اور عالمی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے سرحد پار تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
تقریب میں امریکی محکمہ خارجہ میں دفتر برائے عالمی شراکت داری کے خصوصی نمائندے ڈوروتھی میک اولف کے ساتھ گفتگو کی جائے گی جس میں خالص صفر ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔
"مستقبل کی طاقت: قابل تجدید توانائی میں جدت" کے عنوان سے پینل میں دنیا کی بااثر کمپنیوں کے رہنما بشمول جنرل الیکٹرک کے چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر راجر مارٹیلا،ایمرسن کے سینئر نائب صدر اور چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر مائیکل ٹرین،چارٹ انڈسٹریز کے صدر، ڈائریکٹراور سی ای اوEvanlko اورہٹاچی کے سی ڈی ای آئی او، سینئر نائب صدر اور چیف سسٹین ایبلٹی آفیسر لورینا ڈیلاگیوانا قابل تجدید توانائی کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ضم کرنے کے چیلنجوں اور مواقع پر اظہار خیال کریں گے۔
بیکر ہیوز میں کلائمیٹ ٹیکنالوجی سلوشنز کے سینئر نائب صدر الیسانڈرو بریسیانی؛ آئی سی ٹی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعمر المحمود، یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز، ڈسلڈورف میں سائنسی ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر ایسٹیل ایل اے ہرلن اور اوڈیز ایوی ایشن کے سی ای او جیمز ڈورس "آب و ہوا کے ایجنڈے میں پیش رفت: صنعتوں کو تبدیل کرنے میں آئی آر5 کا کردار" کے عنوان سے ایک پینل میں شرکت کریں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/article/apxnx7e-global-manufacturing-and-industrialisation-summit