کوپ28 بزنس اینڈ فلانتھروپی کلائمیٹ فورم کلائمیٹ اینڈ نیچر ایکشن کے لیے5ارب ڈالر فنڈ ​​کو متحرک کرے گا

دبئی، 2 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔   کوپ28 کے نجی شعبےکے پلیٹ فارم،  بزنس اینڈ فلانتھروپی کلائمیٹ فورم کا پہلا دن اختتام پزیر ہوگیا جس میں  عالمی کاروباری رہنماؤں اور مخیر حضرات نے شرکت کی،فورم میں 5ارب ڈالر کی مجموعی فنڈنگ کو متحرک کرنے کا وعدہ اورموسمیات اور فطرت سے متعلق  مختلف اقدامات کااعلان کیا گیا۔