دبئی، 3دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ دبئی الیکٹرسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) نے عوام کو اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP28) میں اپناسٹینڈ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ زائرین دیواکے نمایاں منصوبوں، عالمی سطح پر معروف پروگراموں اور اتھارٹی کے ذیلی اداروں کے منصوبوں کے بارے میں جانیں گے۔ زائرین خصوصی ورکشاپس، سیشنز اور پینل مباحثوں میں بھی حصہ لے سکتے ہیں جن کی میزبانی دیواکا سٹینڈ کررہاہے۔ یہ واقعات پائیداری، مستقبل کی توقع اور تشکیل، ڈیجیٹل تبدیلی، اور سبز توانائی پر مرکوز ہیں۔ ایکسپو سٹی دبئی کے گرین زون میں واقع دیوا کا سٹینڈآب و ہوا کے عزائم کو سپورٹ کرنے اور دنیا کی صف اول کی اور جدید ترین افادیت میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی اس کی کوششوں کو نمایاں کرتا ہے۔ COP28 کے پرنسپل پاتھ وے پارٹنر کے طور پر دیوا اپنے سب سے نمایاں منصوبوں، اقدامات اور پروگراموں کی اپنے سٹینڈکے ذریعے نمائش کرے گی۔ ان میں محمد بن راشد المکتوم سولر پارک، حسیان ڈی سیلینیشن پلانٹ، حطہ میں پمپڈ سٹوریج ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ، گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ، مورو حب گرین ڈیٹ سینٹر انوویشن سینٹر، اسمارٹ سینٹر، دیوا کا الشیرا نام کا نیا ہیڈکوارٹر ،دیوا کا خلائی پروگرام سپیس ڈی، ای وی گرین چارجر، شمس دبئی اور پانی، توانائی، ٹیکنالوجی اور ماحولیات کی نمائش (WETEX) اور دبئی سولر شو (DSS)شامل ہیں۔ ترجمہ؛ ریاض خان https://wam.ae/article/12lfc23-dewa%E2%80%99s-stand-cop28-hosts-interactive-activities