دبئی، 3 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی) کی فریقین کی 28ویں کانفرنس (کوپ28) میں کوپس کی تاریخ میں پویلین کو پہلی بار متعارف کرانے کا اقدام اٹھایا گیا ہےجو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر اختیار کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
کوپ کی تاریخ میں پہلی بار،وزارت تعلیم نے مختلف تعلیمی اداروں کی شرکت کے ساتھ "لیگیسی آف دی لینڈ آف زاید" کے عنوان سے تعلیمی شعبے سے متعلقہ خصوصی پویلین کا انعقاد کیا۔ اس پویلین کاافتتاح وزارت تعلیم اوراقوام متحدہ کی تعلیمی،سائنسی و ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے تعاون کی علامت ہے۔
پویلین میں مستقبل کی نسلوں میں موسمیاتی چیلنجز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں تعلیمی شعبے اور تعلیمی اداروں کے اہم کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے۔
وزارت تعلیم نے 40 سے زیادہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر تقریباً 46 ڈائیلاگ سیشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ موسمیاتی کانفرنس میں تعلیم اور آب و ہوا کے مسائل پر 30 سے زائد تقریبات اور منصوبے منعقد کیے جائیں گے۔
کوپ28 میں ٹریڈ ہاؤس پویلین بھی موجود ہے،یہ پہلی بار ہے کہ تجارت کو موسمیاتی کانفرنس کے باضابطہ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
کوپ28 پریذیڈنسی کے تحت اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)، انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (آئی سی سی)،انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) اورتجارت وترقی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) کے تعاون سے، ٹریڈ ہاؤس پویلین کا انعقاد کوپ28 کے بلیو زون میں پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول میں تجارت کے کردار پر کئی ایک سیشنز کا انعقاد کرےگاجس میں پالیسی ساز،این جی اوزاور تجارتی پیشہ ورافرادشرکت کریں گے۔
ٹریڈ ہاؤس پویلین میں پوری کانفرنس کے دوران 40 سے زیادہ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کوپ28 پریذیڈنسی کے باضابطہ موضوعاتی ایام کے ساتھ منسلک موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ سیشن کے موضوعات میں ویسٹ مینجمنٹ، سرکلر اکانومی، بارڈر کاربن فیس، فوڈ سسٹم، زیرو ایمیشن میری ٹائم اور اسٹاک ایکسچینج شامل ہیں۔
اپنی نوعیت کے پہلے فیتھ پویلین میں مختلف مذہبی رہنماؤں کی نمایاں شرکت کے ساتھ متنوع سرگرمیاں جاری ہیں، جو مذہبی رہنماؤں اور ان کے نمائندوں کے درمیان مکالمے کا ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔ پویلین میں دنیا بھر کے 54 ممالک اور 70 سے زیادہ تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں،جن میں یونیورسٹیاں،نوجوانوں کی تنظیمیں،مذہبی ادارے،مقامی لوگوں کی تنظیمیں، سرکاری اور غیر سرکاری بین الاقوامی ادارے، خواتین کے ادارے اورامداد ی تنظیمیں شامل ہیں۔
پویلین میں 65 سے زیادہ سیشنز کا انعقاد کیا جائےگا جس سے 325 اظہار خیال کریں گے۔
پویلین کی سرگرمیاں ماحولیاتی تبدیلی پر بین المذاہب مکالمے اور عملی کردار، موسمیاتی بحران سے نمٹنے کی کوششوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے موثر اور ٹھوس حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو متحد کرنے کی عکاسی کرتی ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/article/apy9cyy-cop28-marks-history-with-debut-pavilions
کوپ 28 نے پویلینز کے پہلی بار آغاز کے ساتھ نئی تاریخ رقم کردی
