دبئی، 6 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ الازہر کے امام ڈاکٹر احمد الطیب کی زیرصدارت مسلم کونسل آف ایلڈرز نے اعلان کیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نوجوانوں کے چار بین الاقوامی منصوبے کوپ28 میں فیتھ پویلین کے دوران ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ یہ پراجیکٹس کونسل کی طرف سے شروع کیے گئے مقابلے میں فاتح کے طور پر سامنے آئے، جو ایمرجنگ پیس میکرز فورم کے فارغ التحصیل افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
11 ممالک سے تقریباً 50 نوجوانوں کے پراجیکٹس کے ساتھ مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید اور پائیدار حل تیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس کا مقصد نوجوان ذہنوں کو بااختیار بنانا، ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کے لیے ماحولیاتی پالیسیوں اور حکمت عملیوں سے متعلق عوامی مباحثوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی فعال شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کے سیکرٹری جنرل جج محمد عبدالسلام نے کونسل کی جانب سے نوجوانوں کے حوالے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کونسل کے جاری اقدامات کے حوالے سے بتایا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے مثبت تعاون کو فروغ دینے کے لیےجاری ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کی طرف سے پروجیکٹس کے لیے فراہم کردہ حمایت کے بارے میں بتایا ، کوپ کانفرنسوں کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے، جس میں کوپ پریذیڈنسی رواداری اور بقائے باہمی کی وزارت، اور اقوام متحدہ کا ماحولیات پروگرام کے تعاون سے فیتھ پویلین کاقیام عمل میں لایا گیا۔ پویلین بین المذاہب مکالمے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے، جس کا مقصد موسمیاتی بحران کے لیے موثر حل وضع کرنا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی انصاف سمیت اس مقابلے میں مختلف ڈومینز شامل تھے،گیمبیا سے جیتنے والے پراجیکٹ EmpoweHer' کے تحت کونٹا نیانگ کے علاقے میں 2030 تک تقریباً 5ہزارخواتین کو پائیدار زرعی طریقوں کو اپنانے اور ان پر عمل درآمد کی تربیت دی جارہی ہے ، روایتی زرعی نظاموں سے وابستہ اس طریقے سے اخراج میں 90 فیصد کمی کا ہدف ہے۔
سماجی شمولیت پر زوراور متنوع مذہبی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو کلائمیٹ ایکشن میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا، 'کلائمیٹ پیس انیشیٹو' نے بھی کامیابی حاصل کی۔اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو جامع تربیت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلہ خیال کو فروغ دینے اور موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی اقدامات کے قیام کے لیے ضروری فنڈز فراہم کرنا ہے۔
آب و ہوا کی تبدیلی میں تعلیم اور تربیت سے متعلق صلاحیت سازی کے زمرے میں، کیمرون کے ایک منصوبے نے انعام حاصل کیا۔ اس اقدام کا مقصد جنگلی حیات، خاص طور پر گھونگھے، جن کی اقتصادی، صحت اور غذائیت کے حوالے سے اہمیت ہے، کو محفوظ کرنے کے لیے صلاحیتوں کی تعمیر اور آب و ہوا کی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرکے پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کی لچک کو مضبوط کرنا ہے۔
جیتنے والوں میں البانیہ کے پروجیکٹ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مذاہب کے کردار کے زمرے میں ایوارڈ حاصل کیا۔ اس منصوبے کا مقصد مختلف مذاہب کے نوجوانوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی چیلنجوں اور مقامی طور پر ان چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کے ممکنہ کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
مسلم کونسل آف ایلڈرز کوپ28 میں کوپ28 پریزیڈنسی، یو اے ای کی رواداری اور بقائے باہمی کی وزارت اور اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کے تعاون سے فیتھ پویلین کا اہتمام کر رہی ہے۔ ایکسپو سٹی دبئی میں یکم سے 12 دسمبر تک منعقد ہونے والے اس پویلین میں دنیا بھر سے 300 سے زائد مقررین کے ساتھ تقریباً 70 ڈائیلاگ سیشنز میں شرکت کرنے والے نو مذاہب کے نمائندے ایک مشترکہ موقف کومنظوری کے لیے پیش کریں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک