دبئی، 7دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی (مصدر) نے چھ سب صحارا ممالک میں 10گیگا واٹ کے منصوبے کو آگے بڑھایا ہے جس سے پورے براعظم میں صاف توانائی کی منتقلی کی حمایت میں متحدہ عرب اماارات کے صاف توانائی کے رہنما کے لیے تیز رفتار توسیع کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ اعلانات متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28ویں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سربراہی اجلاس (COP28) کے دوران کیے گئے اور خطے میں سبز صنعتوں کو بڑھانے کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے افریقہ گرین انڈسٹریلائزیشن انیشیٹو کی حمایت کریں گے۔ مصدرابوظہبی ہفتہ پائیداری اور میک کینسی کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال شروع کی گئی تحقیق کے مطابق افریقہ میں صرف شمسی اور ہوا میں 850 ٹیرا واٹ کی صاف توانائی کی نظریاتی صلاحیت ہے اور وہ عالمی سبز ہائیڈروجن مارکیٹ کا 10 فیصد تک قبضہ کر سکتا ہے۔ یہ معاہدے افریقہ کی متعدد منڈیوں میں صاف توانائی کے محکموں کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور اس صلاحیت کو کھولنے اور اس کی آبادی کو توانائی کی حفاظت کی بہتر سطح فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ COP28 میں مصدرنے چھ افریقی ممالک میں حکومتوں اور نجی اداروں دونوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدوں کا اعلان کیا جو مندرجہ زیل ہیں۔ - انگولا: مصدر اور انگولا کی وزارت توانائی اور پانی نے متحدہ عرب امارات اور انگولا کی حکومتوں کے درمیان 2گیگاوا ٹ قابل تجدید توانائی کے تعاون کے فیز ون کے تحت کوئپنگو میں پہلے 150میگا واٹ شمسی پی وی منصوبے کے لیے ایک رعایتی معاہدے پر دستخط کیے ۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک G2G تعاون کے تحت قابل تجدید توانائی کا منصوبہ پہلا منصوبہ ہے۔ - یوگنڈا: یوگنڈا کے وزیر اعظم روبینہ نبنجا نے COP28 میں اعلان کیا کہ مصدراور یوگنڈا کی وزارت توانائی اور معدنی ترقی نے دونوں ممالک کے درمیان جی ڈبلیو ون تعاون کے فیز ون کے تحت 150میگا واٹ کے سولر پی وی پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے ایک روڈ میپ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ - جمہوریہ کانگو: مصدرکی ذیلی کمپنی ایم ڈبلیو انرجی افریقہ50 اور کانگو کی وزارت توانائی ہائیڈرولکس نے ملک میں 500 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ - کینیا: COP28 میں منعقدہ گرین انڈسٹریلائزیشن اقدام کے دوران کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ کینیا کی جیوتھرمل ڈویلپمنٹ کمپنی اور انڈونیشیا کی پرٹامینا جیوتھرمل انرجی (پی جی ای ) کینیا میں جیوتھرمل توانائی کی ترقی میں تعاون کریں گے ۔ - موزمبیق: مصدر کی ایک اور کمپنی انفینٹی پاور جو افریقہ میں خالص پلے قابل تجدید توانائی کی سب سے بڑی کمپنی ہے نے موزمبیق کی وزارت توانائی اور معدنی وسائل کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد موزمبیق میں قابل تجدید منصوبوں کے ایک گیگا واٹ تک کے ممکنہ مواقع تلاش کرنا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے شروع کیے گئے منصوبے موزمبیق کو 400,000 گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے 20 سالہ زندگی کے دوران 3.8 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو پورا کریں گے۔ - زیمبیا: مصدر، زیسکو اور انٹرنیشنل ریسورس ہولڈنگز، جو کہ انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی سے ملحق ہیں ملک میں کان کنی کے کاموں کو ڈیکاربونائزیشن کے ذریعے زیمبیا کی مارکیٹ میں تعاون کرنے کے لیے تیارہیں۔ مصدر قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے آئی آر ایچ کانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے سبز بجلی کی فراہمی پر غور کرے گا۔ مصدرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جمیل الرماحی نے کہاکہ مصدرکے ترقی کے منصوبے افریقہ کی صاف توانائی کی صلاحیت کو کھولنے اور اس کی توانائی کی منتقلی کو مزید آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔ یہ افریقہ میں سال 2030 تک مصدر کے 10 ارب ڈالر کی مالیات اور 10 گیگا واٹ کی صاف توانائی کی صلاحیت کو متحرک کرنے کے تاریخی عزم کے بعد ہے۔ انہون نے کہا کہ براعظم کی سب سے بڑی خالص پلے قابل تجدید توانائی کمپنی کے طور پر ہمیں اپنی طویل مدتی شراکت داری پر فخر ہے اور ہم افریقہ کے ساتھ افریقہ کے لیے کام کرتے ہوئے صاف توانائی کے منصوبوں کی ایک اہم پائپ لائن تیار کرنے کے منتظر ہیں۔ مصدردنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کلین انرجی کمپنیوں میں سے ایک اور افریقہ کی سب سے بڑی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی قیادت میں افریقہ گرین انویسٹمنٹ فنانس اقدام کے حصے کے طور پر 2030 تک افریقہ میں 2 ارب ڈالر کی ایکویٹی تعینات کرنے کا عہد کیا ہے جس کا اعلان صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر کی طرف سے موسمیاتی سربراہی اجلاس، COP28 کے صدر اور مصدر کے چیئرمین کے دورہ افریقہ کے دوران کیا گیا تھا۔ مصدر کے عزم کا مقصد 2030 تک افریقہ میں 10گیگا واٹ صاف توانائی کی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان
مصدرچھ سب صحارا ممالک میں توانائی کی منتقلی کیلئے10گیگاواٹ افریقی ترقی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے
