مصدر کا گرین ہائیڈروجن کی پیدا وار کے لیے او ایم وی کے ساتھ معاہدہ

دبئی، 8 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ مصدرنے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے توانائی، ایندھن اور فیڈ اسٹاک، کیمیکلز اور مواد کی کمپنی او ایم وی کے ساتھ ایک نان بائنڈنگ ہیڈز آف ٹرمز (ایچ او ٹی) ترقیاتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں ، جس سے او ایم وی کی ریفائنریوں میں صنعتی عمل کی ڈیکاربونائز کیا جائے گا۔
نان بائنڈنگ ایچ او ٹی بڑے پیمانے پر صنعتی الیکٹرولائسز پلانٹ تیار کرنے کے لیے ایک مشترکہ معاہدے کی بنیاد ہے، جو قابل تجدید توانائی سے چلایا جائے گا۔
شراکت دار اس منصوبے کی تیاری کے لیے تعاون اور 2024 کے دوسرے نصف میں سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ کا منصوبہ بنائیں گے۔
ہیڈز آف ٹرمز کے ترقیاتی معاہدے پر کوپ28 میں دستخط کیے گئے اس سے پہلے رواں سال کے شروع میں ابوظہبی میں دونوں فریقوں کے درمیان ابتدائی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
مصدرکے چیف گرین ہائیڈروجن آفیسر " محمد عبدالقادر الرمحی نے کہا کہ او ایم وی کے ساتھ تعاون کا یہ معاہدہ ایک مضبوط ہائیڈروجن ویلیو چین کی تعمیر کی جانب صحیح سمت میں ایک اور قدم ہے جس سے 2030 تک عالمی سطح پر سالانہ 10 لاکھ ٹن گرین ہائیڈروجن کے ہمارے جاری ہدف کے حصول میں مدد ملے گی۔
2008 سے مصدر ہائیڈروجن کی پیداوار میں پیش پیش رہا ہے اور دنیا بھر کی اہم مارکیٹوں میں اسٹریٹجک پروجیکٹس اور توسیع پذیر پلیٹ فارمز کو تیار اور سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی موسمیاتی اہداف کے مطابق، او ایم وی نے 2050 تک اپنے پریشنز کو آب و ہوا غیر جانبدار بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے میں ایک مرکزی ستون سبز ہائیڈروجن کا استعمال اور اس کی ریفائنریز میں استعمال کے لیے قابل تجدید بجلی کا استعمال کرنا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک