مبادلہ ایکسس سنٹر کیلئےDalio Philanthropies سے تحقیق کے لیے ایک ملین کی گرانٹ

ابوظبی، 10دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی میں مبادلہ عربین سنٹر فار کلائمیٹ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ اسے Dalio Philanthropies کی طرف سے جدید آب و ہوا کی تحقیق میں مدد کے لیے گرانٹ موصول ہوئی ہے جس میں گرم ہوتے ہوئے سمندر میں مرجان کی لچک کو بڑھانے کے طریقے بھی شامل ہیں۔ ایک ملین ڈالر کی گرانٹ میں یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف بائیولوجی ڈاکٹر جان برٹ کی سربراہی میں ایک پروجیکٹ کے لیے دو سال کی امداد شامل ہوگی جو خلیج عرب میں گرمی سے بچنے والے مرجانوں کے انتخاب اور کراس بریڈنگ کا پتہ لگائے گا ۔ چونکہ CO2 کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے پانی گرم اور سمندر کی کیمسٹری میں تبدیلی آتی ہے دنیا بھر میں مرجان زیادہ بار بار بلیچنگ اور نقصان کا سامنا کر رہا ہے۔ خلیج عرب میں مرجان نمایاں طور پر زیادہ درجہ حرارت پر زندہ رہنے کے قابل ثابت ہوئے ہیں۔ ابتدائی تجربات میں ڈاکٹر برٹ کی ٹیم نے پایا کہ متحدہ عرب امارات کے مرجانوں کو بحر ہند کے مرجانوں کے ساتھ کراس بریڈنگ کرنے سے ہائبرڈ اولاد میں 84 فیصد زیادہ گرمی برداشت ہو سکتی ہے۔ یہ گرانٹ عالمی سمندر کی تلاش کے غیر منفعتی اوشین ایکس، Dalio Philanthropies کے ایک آپریٹنگ پروگرام اور یونیورسٹی کے درمیان مستقبل میں تعاون کے لیے ایک محور بھی فراہم کرتا ہے ۔ اس شراکت داری کا آغاز اس ماہ متحدہ عرب امارات میں اوشین ایکس کی قیادت میں تحقیقی مشن کے ساتھ ڈاکٹر برٹ اور مبادلہ ایکسس سینٹر کے دیگر سائنسدانوں کے ساتھ ہوا جو خطے کے ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع اور میگا فاونا کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اوشین ایکس اور نیویارک یونیورسٹی ابو ظبی کے سائنسدان ایک ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کے پانیوں کے بارے میں ایک جامع بنیادی تفہیم تیار کریں گے تاکہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے محرکوں کے اثرات کی بہتر انداز میں پیش گوئی کی جا سکے۔ اوشین ایکس کے بانی اور شریک سی ای او مارک ڈالیو نے کہا اوشین ایکس متحدہ عرب امارات میں تحقیق پر ڈاکٹر برٹ اور نیویارک یونیورسٹی ابوظبی کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرجوش ہے جس کے مرجان کی بحالی اور آب و ہوا کے اثرات کو سمجھنے کے لیے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہون نے کہا کہ اوشین ایکس میں ہمارا خیال ہے کہ سمندر کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہمارے سیارے کی مستقبل کی صحت اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ جس چیز کو ہم نہیں جانتے اس کی حفاظت کرنا ناممکن ہے۔ اس عالمی معیار کے تعلیمی ادارے اور اس کی عالمی طلبہ تنظیم کے ساتھ شراکت داری اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنقیدی سمندری تحقیق، مزید جدید تعلیمی منصوبے اور دنیا بھر میں سمندری خواندگی کو بڑھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ ڈاکٹر برٹ نے کہاکہ ہم نے Dalio Philanthropies کے ساتھ مل کر جو تحقیق شروع کی ہے وہ نہ صرف متحدہ عرب امارات اور علاقائی حیاتیاتی تنوع کے لیے، بلکہ دنیا کے لیے بھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندری حیاتیاتی تنوع کی دولت کو محفوظ رکھنا کرہ ارض کے مستقبل اور اس پر منحصر تمام زندگیوں میں سرمایہ کاری ہے۔ ترجمہ: ریاض خان