یہ ہچکچاہٹ کا نہیں فیصلہ کرنے کا وقت ہے: سلطان بن احمد الجابر

دبئی، 11دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر اور COP28 کے صدر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے ایک مختلف سوچ کے ساتھ اس COP کانفرنس سے رجوع کرنے اور تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔ COP28 کے صدر نے ان تمام ممالک کے نمائندوں جنہوں نےUNFCCC پر دستخط کئےہیں پرزور دیا کہ ہمارے پاس ایک متن ہے اور ہمیں متن پر متفق ہونے کی ضرورت ہے۔ بحث کا وقت ختم ہونے کو ہے اور ہچکچاہٹ کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل میں نے تبدیلی ساز مجلس کو بلایا اور کمرے میں ایک نیا لہجہ اور تعاون، کھلے پن، مشغولیت، تعاون اور مثبت جذبہ تھا۔ میں نے عزم کی ایک نئی سطح، ایک نئی توانائی اور عزم کا ایک نیا احساس دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عجلت کا ایک نیا احساس بھی دیکھا۔ ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ لوگ اپنے کمفرٹ زونز سے باہر آنا شروع ہو گئے ہیں اور میں نے دیکھا کہ وہ واقعی ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہیں۔ہمیں ابھی بھی بہت سے خلا کو ختم کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ہمیں ایسا نتیجہ پیش کرنا چاہیے جو سائنس کا احترام کرتا ہو اور جو 1.5 کو پہنچ میں رکھتا ہو۔ انہوں نے کہاکہ جب میں یہاں آپ کے سامنے نو منتخب صدر کے طور پر کھڑا تھا تو میں نے آپ کو ایک مختلف سوچ کے ساتھ اس COP سے رجوع کرنے اور تعاون کرنے کو کہا۔ میں نے سب کو لچکدار رہنے کو بھی کہا۔ آپ نے پہلے دن ہی لاس اینڈ ڈیمج کو آپریشنل کرنے کا تاریخی قدم اٹھا کر بالکل اسی سوچ اور لچک کا مظاہرہ کیا جس کا میں مطالبہ کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تاریخ کو دوبارہ پیش کرنے کا موقع ہے۔ ہم دنیا کو یہ سگنل بھیج سکتے ہیں کہ کثیرالجہتی حقیقت میں کام کرتی ہے ۔ ہر کسی کو ان مشکل ترین مسائل کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو بدستور باقی ہیں۔ مجھے تمام فریقوں سے ضرورت ہے کہ وہ ہمیں ختم لائن تک لے جانے کے لیے اور زیادہ لچک دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اور آئیے اس وقت تک آرام نہ کریں جب تک ہم یہ کام نہیں کر لیتے۔ ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ کہ پیش رفت ہوئی ہے۔ لیکن ہمیں ابھی بھی بہت کچھ کرنا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کیا اتفاق ہونا باقی ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ تمام اشیاء بشمول روایتی ایندھن پر سب سے زیادہ خواہش پوری کریں۔ اگر میں مدد کر سکتا ہوں تو میرا دروازہ آپ سب کے لیے کھلا ہے۔ آپ نے پہلے ہی دکھایا ہے کہ ایک مختلف سوچ اور لچکدار نقطہ نظر کیا کچھ کر سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس مل کر کام کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اور ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے ۔ ترجمہ: ریاض خان