دبئی، 12 دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز اتھارٹی (ڈی آئی ای زیڈ)،
کو جانسن کنٹرولز اوپن بلیو پاینیر کے طور پر رجسٹر کرتے ہوئے اس کی ویژنری سوچ اورڈیجیٹل تبدیلی کے شاندار ماڈلز کے اعتراف میں "مستقبل کا بلیو پرنٹ" ایوارڈ دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر میں جانسن کنٹرولز کی جانب سے کوپ28 سے متعلقہ منعقدہ تقریب میں جانسن کنٹرولز کے ای ایم ای ایل اے ریجن کے صدر مارک وینڈیپین بیک نے ڈی آئی ای زیڈ میں پلاننگ اینڈ ڈیزائن کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل العباسی کو دیا۔
اس ایوارڈ کے ساتھ ڈی آئی ای زیڈ عالمی اختراع کاروں کے ایک ایلیٹ گروپ میں شامل ہوگئی ہے جس نے اپنی جگہوں، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کو تبدیل کرنے کے لیے دبئی سلیکن اویسس میں جانسن کنٹرولز کی اوپن بلیو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کارلا کر اسمارٹ سٹی اور ڈیجیٹل تبدیلی کی کوششوں میں ایک بڑی پیش رفت حاصل کی۔
جانسن کنٹرولز میں مشرق وسطیٰ و افریقہ کےنائب صدر اور جنرل منیجر محمد خالدنے کہ کہ کوپ28 کے آغاز پر، ہمیں ڈی آئی ای زیڈ کو ڈیجیٹل اختراعات کی قیادت کرنے والے نئے علمبرداروں میں سے ایک کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے فخر ہے۔ ہمارے علمبردار سمارٹ عمارتوں کی حقیقی صلاحیت اور قدر کا مظاہرہ کرتے ہیں جو آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی کارکردگی، مکینوں کی صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے میں فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔
پروجیکٹ کے تحت ڈی آئی ای زیڈ نے ڈی ایس او میں توانائی کے تحفظ کے جامع حل فراہم کرنے کے لیے جانسن کنٹرولز کے ساتھ ہائی انرجی ایفیسینسی ویری ایبل اسپیڈ ڈرائیو (وی ایس ڈی) چلرز اور چلر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اوپن بلیو سروسز میں شراکت کی ۔ یہ اے آئی سے چلنے والی خدمات پیشن گوئی کا تجزیہ اور دیکھ بھال فراہم کرتی ۔
عبدالجلیل عباسی نے کہا کہ ڈی آئی ای زیڈ نے دبئی 2040 اربن ماسٹر پلان میں جدت اور علم کے مرکز کے طور پر ڈی ایس او کی پوزیشن کے مطابق دبئی سلیکون اویسس میں سمارٹ سٹی سلوشنز اور جدید ٹیکنالوجیز کو پائلٹ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ OpenBlue Pioneers میں شامل ہونا وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں سرمایہ کاری کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔
جانسن کنٹرولز تعمیر ات کو تبدیل اور نئی ٹکنالوجیوں کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہے جو رہائشیوں کے تجربات میں اضافہ اور پائیداری کو فروغ دے گی۔
ترجمہ۔تنویرملک
دبئی انٹیگریٹڈ اکنامک زونز نے جانسن کنٹرولز بلیو پرنٹ آف دی فیوچر ایوارڈ حاصل کرلیا
