متحدہ عرب امارات مزدوروں اور آجروں کو متوازن حقوق فراہم کررہا ہے

ابوظبی، 20دسمبر، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اپنی تاریخی اقدار اور جامع ثقافت کے تحت اپنے جامع افرادی قوت کے نظام کو بہتر بنا رہا ہے۔ یہ متوازن نقطہ نظر مزدوروں کے حقوق اور آجر کی ضروریات دونوں کو پورا کرنے کو یقینی بناتا ہے اور انسانی وسائل کے انتظام میں عالمی رہنما کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی اپنی افرادی قوت سے وابستگی ٹھوس نتائج کی صورت سامنے آتی ہے۔

انسانی وسائل کی وزارت کے اقدامات نے کارکنوں کے لیے عالمی معیار کا ماحول پیدا کیا ، ٹیلنٹ کو راغب کیا ، پیداواری صلاحیت کو بڑھایا اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے۔وزارت نے کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں ورکرز پروٹیکشن پروگرام کے تحت کام کرنے والوں کی شرح 98.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کا کہنا ہےکہ 24,000 سے زیادہ کارکنوں نے پچھلے پانچ سالوں میں اس پروگرام کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے جس میں غیر ادا شدہ اجرت، خدمت کے بغیر ادائیگی اور کارکن کے دیگر حقوق سے متعلق دعوے شامل ہیں ۔ پروگرام کے ذریعے اپنے دعووں کے لیے کارکنوں کی رقم 202 ملین درہم سے زیادہ تھی۔

وزارت نے "بے روزگاری انشورنس اسکیم" کا بھی حوالہ دیا جو بے روزگاری انشورنس پر 2022 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 13 کے مطابق آیا جس کا مقصد بیمہ شدہ شخص کے لیے بے روزگاری کی مدت کے دوران محدود مدت کے لیے آمدنی کی دستیابی کو یقینی بنانا ہےجب تک اس حکم نامے کی دفعات کے مطابق ملازمت کے متبادل مواقع دستیاب نہ ہوں۔ وزارت نے بتایا ہےکہ "بے روزگاری انشورنس اسکیم" کے صارفین کی تعداد سسٹم کے 6.7 ملین سے زیادہ صارفین تک پہنچ گئی ہے جو افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ کی چھتری فراہم کرنے میں معاون ہے جو ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک باوقار زندگی کے تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔

یہ انوکھا نظام ان ملازمین کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو تادیبی کارروائی یا استعفیٰ کے علاوہ کسی اور وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جب تک کہ انہیں نئی ملازمت مل جائے۔ اہل ملازمین کو ملازمت سے محروم ہونے سے پہلے پچھلے 6 ماہ میں اوسط تنخواہ کے 60 فیصد تک ماہانہ نقد فوائد کے ساتھ معاوضہ دیا جاتا ہے۔ یہ نقد فوائد 3 ماہ کے لیے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ انھوں نے کم از کم 12 ماہ کے لیے سسٹم کو سبسکرائب کیا ہو۔ اس نظام میں وفاقی حکومت اور نجی شعبے کے ملازمین، شہری اور رہائشی دونوں شامل ہیں۔

اس تناظر میںوزارت اور سیکورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی نے سروس کے اختتامی گریچویٹی کے لیے اختیاری متبادل نظام، "سیونگ سکیم" کو نافذ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعے ان کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے جو نظام کی رکنیت کا انتخاب کرتے ہیں، کے لیے مختص کی گئی رقوم وزارت اور اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ سرمایہ کاری فنڈز کے ذریعے لگائی جاتی ہیں جس کا مقصد ملازمین کی بچتوں کو فروغ دینا اور فائدہ پہنچانا ہے۔ اس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں اضافہ، آجر اور ملازم دونوں کے معاشی اثرات میں اضافہ اور ملک میں معاشی نظام کی حمایت کی توقع ہے۔

افرادی قوت کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی اپنی کوششوں کے تناظر میں وزارت نے "توجیح" آگاہی پروگرام کا حوالہ دیا جس کے ذریعے کارکن اپنے حقوق، قانونی ذمہ داریوں اور متحدہ عرب امارات کے معاشرے میں رائج رسوم و روایات کے بارے میں سیکھتا ہے۔

2023 کے دوران وزارت نے ریاست کے تمام علاقوں میں ڈیلیوری بائیک ڈرائیوروں کے استعمال کے لیے بنیادی خدمات کے ساتھ محفوظ 356 ریسٹ اسٹیشنوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔ یہ وزارت اور ترسیل کے کام کے لیے ذمہ دار کمپنیوں کے درمیان ہم آہنگی کے ممکن ہواہے۔متحدہ عرب امارات "عالمی مسابقتی سال کی کتاب 2023" کے اندر پانچ اشاریوں میں عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

ترجمہ: ریاض خان