یو اے ای پائیداری کے ایک بھرپور سال کی اہم کامیابیاں اور واقعات

ابوظہبی، 31 دسمبر، 2023 (وام)۔۔ متحدہ عرب امارات 2023 کو الوداع کہہ رہا ہے، 'پائیداری کا سال' قرار دیے گیا یہ سال ملک کی مقامی اور عالمی سطح پر وسیع شعبوں میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
پائیداری کی ڈرائیو:
اقوام متحدہ کی 28 ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ28 )موسمیاتی تبدیلی پر تاریخی 'یو اے ای اتفاق رائے' پر اختتام پذیر ہوئی، جسے 197 ممالک کے علاوہ یورپی یونین کے نمائندوں نے منظور کیا۔
- یو اے ای کا 30 ارب ڈالر کا ALTRRA، دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ انویسٹمنٹ کلائمیٹ ایکشن پروگرام کا آغاز، جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششون کی مدد کے لیے اضافی 250 ارب ڈالر جمع کرنا ہے۔
- محمد بن راشد المکتوم سولر پارک کے پانچویں مرحلے کا افتتاح اس کی پیداواری صلاحیت کو 2.4 گیگاواٹ (گیگا واٹ) سے زیادہ تک لے جایا گا۔
- 2گیگا واٹ پیداواری صلاحیت کے الظفرا سولر پی وی پلانٹ کا افتتاح۔
- یو اے ای نیٹ زیرو 2050 حکمت عملی کا آغاز۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کوششیں:

6- فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام کے لوگوں کے مصائب کو دور اور امداد فراہم کرنے کے لیے آپریشن 'گیلنٹ نائٹ 2' اور 'برجز آف گیونگ' مہم کا آغاز ۔
- غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے 'گیلنٹ نائٹ 3' امدادی آپریشن کا آغاز، جس میں غزہ میں ایک فیلڈ ہسپتال کا اقیام اور رفح میں تین ڈی سیلینیشن پلانٹس شامل ہیں۔
- غزہ کی پٹی کے 1ہزار فلسطینی کینسر کے مریضوں کو متحدہ عرب امارات کے اسپتالوں میں علاج کروانے کے لیے لایا گیا۔
1-ہزار بیمار اور زخمی فلسطینی بچے متحدہ عرب امارات میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسپتالوں میں مکمل صحت یاب ہونے تک مقیم ہیں۔
- فلسطینی عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے 'تراحم - غزہ کے لیے' مہم کا آغاز۔
- متحدہ عرب امارات کی طرف سے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ( یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تعاون۔
- لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیئل کے متاثرین کی مدد کے لیے ہنگامی امداد اور سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر)ٹیموں کی روانگی۔
- زلزلے سے متاثرہ مراکش کی مدد کے لیے امداد کی فراہمی۔

قانون سازی:

- کھیلوں سے متعلق وفاقی قانون کا اجرا (یو اے ای سپورٹس قانون)۔
- دماغی صحت سے متعلق وفاقی قانون کا اجرا۔
- نیشنل میڈیا آفس کے قیام کے لیے وفاقی حکم نامے کا اجرا۔
- متحدہ عرب امارات کی احتساب اتھارٹی کے قیام کے لیے وفاقی حکم نامے کا اجرا۔
- متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل کے قیام کے لیے وفاقی حکم نامے کا اجرا۔
- میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق وفاقی حکم نامے کا اجرا۔
- انسانی اعضا اور ٹشوز کے عطیہ اور پیوند کاری سے متعلق وفاقی حکم نامے کا اجرا۔
فیصلے اور اقدامات:

- یو اے ای سرکلر اکانومی ایجنڈا 2031 کی منظوری۔
- متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کے نیٹ زیرو 2050 چارٹر کا آغاز۔
- امارات لیبر مارکیٹ ایوارڈ کا آغاز۔
- ری ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ 2030 کے لیے قومی ایجنڈا کا آغاز۔
- وزارت سرمایہ کاری کا قیام۔
- قومی ہائیڈروجن حکمت عملی کا آغاز۔
- متحدہ عرب امارات کے 'زیرو گورنمنٹ بیوروکریسی' پروگرام کا اعلان۔
- یواے ای کے نئے گورنمنٹ ایکسیلنس ماڈل (جی ای ایم )کا آغاز۔
- 'ڈیلیوری کیٹالسٹ' پروگرام کا آغاز۔

خلا:

- اماراتی خلاباز سلطان النیادی کے(6ماہ تک جاری رہنے والے) عرب تاریخ کے طویل ترین خلائی مشن کا اختتام۔
- سرب سیٹلائٹ پروگرام کے ترقیاتی مرحلے کا آغاز۔
-متحدہ عرب امارات کے چاند کے دوسرے تحقیقی مشن راشد روور 2 کا اعلان۔
- امارات مشن ٹو دی ایسٹرائڈ بیلٹ (ای ایم اے) کی تفصیلات کا اعلان۔

معیشت:

- سنٹرل بینک آف یو اے ای (سی بی یو اے ای)کے مطابق، 2024 میں متحدہ عرب امارات کی معیشت کی شرح نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
-مجموعی طور پر192 ارب درہم کے بجٹ پلان 2024-2026 کی منظوری ۔
- مالی سال 2024کے عمومی وفاقی بجٹ 2024 کی منظوری، جس میں مجموعی آمدنی کا تخمینہ 65.728 ارب درہم اور کل اخراجات کا تخمینہ 64 ارب درہم لگایا گیا ہے۔

ثقافت:

- دنیا بھر سے 46ممالک کے 24.8 ملین طلبا نے عرب ریڈنگ چیلنج 2023 میں حصہ لیا۔
- العین میں لوہے کے دور سے متعلق اہم آثار قدیمہ کی دریافت، اور ، ام القیوین کے السنیہ جزیرہ پر قدیم ترین موتیوں کے شہر کے وجود کی ٹصدیق کرنے والے نئے شواہد سامنے آئے۔
-ھریس متحدہ عرب امارات کی15 ویں چیز ہے جسے یونیسکو کی جانب سے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔
- دبئی میں الشندغہ میوزیم کا افتتاح۔
عالمی ایونتس:

- دبئی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی) کے فریقین کی 28ویں کانفرنس (کوپ28) کا انعقاد۔
- دبئی میں آئی ٹی یو ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس 2023 ((ڈبلیو آر سی- 23) کا انعقاد
- انٹرنیشنل کونسل آن آرکائیوز (آئی سی اے) کانگریس ابوظہبی 2023 کا انعقاد۔
- ابوظہبی میں یو این سی ٹی اے ڈی کے عالمی سرمایہ کاری فورم (ڈبلیو آئی ایف) کے آٹھویں ایڈیشن کا انعقاد۔
- دبئی میں ہوا بازی ومتبادل ایندھن پر آئی سی اے او کی تیسری کانفرنس ( سی اے اے ایف/3) کا انعقاد۔
- ابوظہبی میں خواتین عالمی سربراہی اجلاس 2023 کا انعقاد۔
- ابوظہبی میں یو اے ای کلائمیٹ ٹیک کا انعقاد۔
- ابوظہبی میں فارچیون گلوبل فورم 2023 کا انعقاد۔

پروجیکٹس:

- ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (اے یو ایچ) پر ٹرمینل اے کا افتتاح۔
- متحدہ عرب امارات کے قومی ریلوے نیٹ ورک کا افتتاح۔
- ابراہیم فیملی ہاوس کا افتتاح۔
- براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ 3 کے کمرشل آپریشن کا آغاز۔
- سی ورلڈ ابوظہبی کا افتتاح۔


ترجمہ۔تنویرملک