ابوظہبی، 3 جنوری، 2024 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے جنوبی ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔
وزارت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام اور اس گھناؤنے جرم میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔