رفح، 7جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ "گیلنٹ نائٹ 3" کے انسانی آپریشن نے رفح کے القدسیہ اسکول میں بے گھر بچوں کے لیے نفسیاتی امداد اور تفریحی مقابلوں کا پروگرام مکمل کر لیا ہے۔
یہ پروگرام متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو امدادی اور انسانی کاموں کی ایک طویل تاریخ پر مبنی انسانی امداد فراہم کرنے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہونے کے اس کے عزم کی علامت ہے۔
سکول کےبچوں کے والدین نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی اور ان سنگین حالات میں ان کی اور ان کے بچوں کی مدد کرنے میں پروگرام کے اہم کردار کی تعریف کی۔ متحدہ عرب امارات نے 5 نومبر 2023 کو غزہ میں فلسطینی عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے "گیلنٹ نائٹ 3" کا انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا۔
ترجمہ: ریاض خان