دبئی، 6 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ 10 سے 11جنوری 2024 کو منعقد ہونے والی 1 ارب فالورز سمٹ میں مختلف موضوعات پر 20 سے زیادہ خصوصی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ،جو تزویراتی اور تخلیقی صلاحیتوں، منیٹائزیشن کی حکمت عملی اور پلیٹ فارم کی ترقی میں اضافے سے متعلق ہوں گی۔
صلاح أبو المجد،كريم إسماعيل اور دروف راثی سمیت سوشل میڈیا ماہرین کی قیادت میں ورکشاپ کا شیڈول"آگے بڑھیں""معاوضہ حاصل کریں" "تخلیقی بنیں" اور "منسلک ہوجائیں " کے چار ٹریکس پرمشتمل ہوگی۔
امارات ٹاورزاور میوزیم آف دی فیوچر میں "نیو میڈیا اکیڈمی" کے زیر اہتمام 2 روزہ سمٹ ایک سیکھنے کے کھیل کے طور پر کام کرے گا جو خاص طور پر مواد کے تخلیق کاروں، انفلوئنسرزاور تخلیق کاروں کے لیے تیار کی گی ہے۔اس میں 190 سے زیادہ نامور مقررین کی شرکت کے ساتھ 100 سے زیادہ سرگرمیاں پیش کی جائیں گی جس میں مواد کے تخلیق کاروں، پیشہ ور افراد، اور سی ای اوز شامل ہیں۔
نیو میڈیا اکیڈمی کی سی ای او علياء الحمادی نے کہا کہ 1 ارب فالورزسمٹ سے 3ہزار سے زیادہ تخلیق کاروں کی مہارتوں کو تقویت ملے گی جس میں ڈیجیٹل مواد کی تخلیق، مارکیٹنگ کے بنیادی اصولوں سے متعلق خصوصی ورکشاپس شامل ہے۔ ڈیجیٹل ڈیٹا کا تجزیہ اور دیگر ورکشاپس سے ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں کو لاکھوں فالورز تک پہنچنے اورآمدنی پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1ارب فالورز سمٹ مواد کی صنعت کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کے مقام کو مستحکم کرے گی اور یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سیکٹر کی حمایت کے لیے اس کے عزم کی عکاسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی مواد کے تخلیق کاروں کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں اور تخلیقی صنعتوں کے شعبے کو فروغ دینے اور ایک تخلیقی تحریک پیدا کرنے کی خواہشمند ہے۔ اس کی عکاسی اس سمٹ میں عالمی سطح پر تجربہ کار ماہرین کی شرکت سے ہوتی ہے جس کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ایک نئی نسل کو تیار کرنا ہے۔
"آگے بڑھو" ٹریک میں ورکشاپس، کے ساتھ اشرق بزنس میں سوشل میڈیا پروڈیوسرأميرجمعہ میڈیا کےبڑے ناموں کو ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کاروں میں تبدیل کرنے اور پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگوں کو شامل کرنے اور آپکی صحافت کوسوشل میڈیاسے کیا نفع بخش بنایا جائے کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔
"گیٹ پیڈ" ٹریک میں،لاسٹ کریئیٹرز اکیڈمی کے بانی کرسچیئن لی بلینس شرکاء کو "Ditch Your Job، Create for Money" کے ذریعے روایتی 9-5 معمولات سے کل وقتی تخلیقی آزادی حاصل کرنے کے لیے قابل قدر آگاہی فراہم کریں گے۔
ایک تجربہ کار کاروباری اور ایگزیکٹو کوچ صلاح أبو المجد شرکاء کی ترقی، لچک، حوصلہ افزائی، اسٹریٹجک مارکیٹنگ، اور پائیدار کاروباری نمو کے لیے عملی حکمت عملی کے ذریعے رہنمائی دیں گے ۔ پیشہ ور فون ویڈیو گرافر محمد الشعاروائرل ویڈیوز بنانے اور فلم بندی اور تدوین کی تکنیکس کے پیچھے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے۔
"گیٹ ٹوگیدر" ٹریک کا آغاز کریم اسماعیل کی طرف سے"پرائم یور مائنڈ فار کری ایٹو سیکسیس" کے ساتھ کیا جائے گا۔"گیٹ پیڈ" ٹریک میں بانی اور'الفان' پلیٹ فارم کے بانی محمد فتال پرو کی طرح اپنے مواد کو منیٹائز کریں" پیش کریں گے جو مواد کی تخلیق کے لیے کاروباری منصوبہ تیار کرنے کے لیے مرحلہ وار گائیڈ فراہم کرتا ہے۔
"آگے بڑھو" ٹریک "چیٹ جی پی ٹی کے مکمل پوٹینشل کو ان لاک کریں!" کے حوالے سے ہوگا۔ بھارت کے سب سے بڑے ایجوکیٹر، دھرو راٹھی مصنوعی ذہانت کے پروگراموں میں مہارت حاصل کرنے اور کام، تعلیم اور روزمرہ زندگی میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک ہینڈ آن ورکشاپ پیش کریں گے۔ المشھد میں ڈیجیٹل گروتھ مینیجرهيثم هلال "ڈیجیٹل رجحانات کا تجزیہ اور نیوزی سٹوری ٹیلنگ" پیش کریں گے تاکہ شرکا کو ضروری ڈیجیٹل مہارتوں اور خبر سنانے کے فن سے آگاہ کیا جاسکے۔
"تخلیقی بنیں" ٹریک میں دنیا کے مشہور مواد تخلیق کار اور ٹی وی کی شخصیت Franziska Niehus "اپنا شو تیار کریں" کے حوالے سے بتائیں گی جس سے ایک کامیاب آن لائن شو کے سفر میں تخلیق کاروں کی رہنمائی ہوگی ۔ تخلیق کار ، لیام ڈپل "اپنے خیالات کو پیروکاروں میں منتقل کریں" کے حوالے سے آگاہ کریں گے،سوشل پلیٹ فارمز پر پرکشش تھمب نیلز، تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور تیار کرنے کے لیے ضروری مہارتیں سکھائیں گے۔ پوسٹ آفس کے آرٹ ڈائریکٹراحمد جمال عرفہ بصری کہانی سنانے اور گرافکس بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میٹا،ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ، اور یو ٹیوب پر ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دریں اثنا، الدحيح تخلیقی ٹیم "Da7ee7 ایپی سوڈ کیسے تیار کریں" کے موضوع پر خصوصی دو روزہ، ہینڈ آن ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔
ترجمہ۔تنویرملک