نورھان کی کہانی: فلسطینیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے عظیم اقدامات سے شفایابی کا سفر

ابوظہبی، 6 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ نومبر 2023 میں، بیماری میں مبتلا نورھان جمیل عابد کےلئے امید کی ایک کرن اس وقت پیدا ہوئی جب متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے کینسر کی بیماری میں مبتلا 1ہزار مریضوں کے علاج کے فراخدلانہ اقدام کی وجہ سے نورھان عرب امارات پہنچی۔ ڈھائی سال پہلے لیوکیمیا کی تشخیص کے بعد غزہ میں اس کا علاج بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ خطرے کا شکار تھا۔

نورھان کینسر کے فلسطینی مریضوں کے پہلے گروپ میں شامل تھی جنہیں صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے غزہ سے 1ہزار زخمی بچوں اور 1ہزارکینسر کے مریضوں کومتحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں علاج کے لیے ملک میں لایا گیا۔

نورھان کی معجزانہ صحت یابی کے بعد گھر واپسی کے موقع پرابوظہبی کے ہوائی اڈے پر اپنی بیٹی کےشانہ بشانہ کھڑے اس کی والدہ منال محمود عابد نے شکر گزاری کا اظہار کرتے ہوئے وام سے اپنی گفتگو میں کہا کہ "متحدہ عرب امارات کا اقدام ایک لائف لائن تھا،" نورھان سب سے پہلے فائدہ اٹھانے والوں میں سے ایک تھی - جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔جامع تشخیص سے لے کر خصوصی علاج تک، ہر قدم کو احتیاط سے انجام دیا گیا۔ آج، خدا اور متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ، میری بیٹی کینسر کے مرض سے شفایاب ہوچکی ہے۔

منال نے چوبیس گھنٹے نورھان کے پاس موجود میڈیکل ٹیم کا دل سے شکریہ ادا کیا، متعلقہ حکام نے ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنایا، اور ان کے قیام کے دوران ان کا گرمجوش استقبال کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا رہا ہے۔ غیر معمولی سخاوت کے اس انسانی عمل نے بے شمار بچوں اور خاندانوں کو زندگی واپس دے دی ہے، اور مصیبت کے درمیان امید کی کرن پیدا کی۔

اپنی عارضی رہائش گاہ کو الوداع کہتے ہوئے نورھان نہ صرف اس کی صحت یاب ہوئی بلکہ وہ اس سرزمین کے لیے محبت اور احترام کے گہرے احساس سے بھرپور تھی جس نے اس کی بکھری ہوئی دنیا کو سنوارا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی بے لوث خدمت کی کہانی، جو اس کے وجود میں شامل ہے، ہمیشہ کے لیے انسانی ہمدردی کی طاقت کا ثبوت رہے گی۔


ترجمہ۔تنویرملک