ہلال احمر امارات ٹیم کا دورہ مصر ، زیرکفالت یتیموں کی صورتحال کامعائنہ کیا
قاہرہ، 6جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ہلال احمرامارات کی زیرکفالت مصر کے 20 صوبوں میں یتیموں کی تعداد 8,365 تک پہنچ گئی ہے اور مصر میں اس کے قیام سے لے کر اب تک یتیموں کی کفالت کے پروگراموں کی مالیت 219 ملین درہم تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار ہلال احمر امارات کے ایک وفد کے مصر کے دورے کے بعد جاری کیے ہیں