قاہرہ، 6جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ہلال احمرامارات کی زیرکفالت مصر کے 20 صوبوں میں یتیموں کی تعداد 8,365 تک پہنچ گئی ہے اور مصر میں اس کے قیام سے لے کر اب تک یتیموں کی کفالت کے پروگراموں کی مالیت 219 ملین درہم تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار ہلال احمر امارات کے ایک وفد کے مصر کے دورے کے بعد جاری کیے ہیں جس کے دوران انہیں یتیموں کی صورتحال اور ان کے انسانی، صحت، سماجی اور تعلیمی حالات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ یہ دورہ ملک سے باہر یتیموں کے ساتھ رابطے کو بڑھانے، ان کے انسانی حالات کا مسلسل معائنہ کرنے اور تمام شعبوں میں ان کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے ہلال احمر امارات کے عزم کی تصدیق ہے۔
ہلال احمر امارات مصر میں کچھ انسانی شراکت داروں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ وہاں یتیموں کی کفالت کے پروگراموں کو وسعت دی جا سکے اور ان کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کی زیادہ دیکھ بھال کی جا سکے۔
ترجمہ: ریاض خان