بین الاقوامی خیراتی ادارے نے غزہ کیلئےتراحم مہم میں 4 ملین درہم کا عطیہ پیش کیا

عجمان، 7جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل چیریٹی آرگنائزیشن (آئی سی او) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ محمد بن عبداللہ النعیمی نے عجمان میں ہلال احمر امارات سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عمر الشمری کو فلسطینیوں کی مدد کے لیے شروع کی گئی "طراحم برائے غزہ" مہم کیلئے4 ملین درہم کا چیک پیش کیا ہے۔

آئی سی اوکے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن سعید عبید الزابی، تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد عبدالوہاب الخجا اور عجمان میں ہلال احمر امارات سنٹر میں عطیات کے محکمے کے چیئرمین سلطان السویدی بھی اس موقع پرموجود تھے۔

شیخ محمد بن عبداللہ النعیمی نے کہا کہ آئی سی او یو اے ای کی خیراتی کوششوں میں حصہ ڈالنے کی مہم کے حصے کے طور پر عطیات وصول کرتا رہتا ہے جو ضرورت مندوں کو امداد دینے اور فراہم کرنے کے نمونے کے طور پر کام کرتا ہے۔ غزہ کے لیے طراحم کے آغاز کے بعد سے ہم نے عطیات جمع کرنے کے لیے ایک مخصوص ٹیم قائم کی ہے۔

یہ عطیات، نقد رقم سے لے کر خواتین اور بچوں کے لیے ضروری خوراک اور طبی سامان تک ہمارے عجمان ہیڈ کوارٹر اور راس الخیمہ برانچ دونوں میں موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز بشمول اداروں، کمپنیوں اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔ عجمان میں ہلال احمر امارات سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عمر الشمری نے آئی سی اوکی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیموں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی مہم کی حمایت میں نتیجہ خیز کوششیں کی گئیں جو کہ فلسطین کے برادرلوگوں کی مدد کے لیے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔

ترجمہ: ریاض خان