ابوظہبی، 5 جنوری، 2024 (وام) ۔۔تعمیراتی مقامات پر اعلی ترین ماحولیاتی اور صحت کے معیارات کو برقرار رکھنے اور آگ سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ، گیس سیفٹی کمیٹی نے ابوظہبی کے محکمہ بلدیات وٹرانسپورٹ(ڈی ایم ٹی) کے تعاون سے تعمیراتی مقامات پر گیس سلنڈروں کے محفوظ استعمال کے لیے سرکلر جاری کیا ہے۔
گیس سیفٹی کمیٹی کا قیام محکمہ توانائی - ابوظہبی(ڈی او ای) کی طرف سے امارت بھر کی عمارتوں میں مائع پٹرولیم گیس کے نظام کی حفاظت کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا کمیٹی کا مقصد حادثات کو روکنے کے لیے کوششوں کو مربوط بنانا طریقہ کار کا جائزہ اور گیس فراہمی اور تنصیب کی سرگرمیوں کے لیے معیارات قائم کرکے اس کی فراہمی اور استعمال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ کمیٹی نے تمام ٹھیکیداروں اور سپلائرز پر زور دیا ہے کہ وہ سرکلر پر عمل اور تمام تجویز کردہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کریں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کمیٹی حفاظتی معیارات کی تعمیل پر کڑی نظر رکھے گی، آگ کے حادثات کو کم کرنے کے لیے تعمیراتی مقامات پر کام کرنے کے محفوظ ماحول کو یقینی بنائے گی۔
تمام ٹھیکیداروں اور سپلائرز کو سرکلر میں موجود حفاظتی تقاضوں کی مکمل تعمیل کرنی چاہیے۔ کنسلٹنٹس اس بات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں کہ ٹھیکیدار ان ضروریات پر عمل کریں۔
سٹی پلاننگ سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد ناصر المنھالی نے تعمیراتی مقامات پر ماحولیات، صحت اور حفاظت کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کنٹریکٹ کرنے والی کمپنیوں، کنسلٹنٹس اور ڈویلپرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ حکام کی طرف سے جاری کردہ سرکلرز کی تعمیل کی لازمی نوعیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے امارت، کمپنیوں اور عمارت اور تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے مثبت نتائج پر زور دیا۔
میونسپلٹی نے کنسلٹنٹس اور ڈویلپرز پر زور دیا کہ وہ کنٹریکٹرز کی جانب سے جاری کردہ سرکلرز کی پابندی کی نگرانی کریں اور عمارت اور تعمیراتی شعبے میں حادثات کو کم کرنے کے لیے کارکنا ن کو آگاہی ورکشاپس کے ذریعے ماحولیاتی، صحت اور حفاظت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کریں۔
ڈی ایم ٹی اور اس کے سٹریٹجک پارٹنرز کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور ڈیولپرز سرکلر اور مخصوص قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے فعال معائنہ کی مہم کا انعقا کررہے ہیں۔
ڈی او ای کی قیادت میں، کمیٹی کے امارت میں بارہ ادارے ہیں۔ اس کی اہم ذمہ داریوں میں گیس سے متعلقہ ضروریات، تحفظ اور حفاظت، اور تکنیکی معیارات کا جائزہ لینا اور تجویز کرنا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانے اور سزائیں تجویز کرنا شامل ہیں۔ کمیٹی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ادارے اور افراد گیس کی سرگرمیوں کے لیے لائسنس، پرمٹ، ضروریات اور معیارات کی تعمیل کریں۔
کمیٹی نے سے کہا ہے کہ وہ تعمیراتی مقامات پر پائی جانے والی کسی بھی بے ضابطگی کی اطلاع دینے کے لیے ابوظہبی حکومت کے ٹول فری نمبر 800555 پر کال کریں۔
ترجمہ۔تنویرملک