نومبر میں ایئر کارگو کی طلب میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا: انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

جنیوا، 9جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) نے نومبر 2023 کے عالمی ایئر کارگو مارکیٹوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جو تقریباً دو سالوں میں سال بہ سال مضبوط ترین نمو کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ اعدادوشمارمسلسل چوتھے مہینے ایئر کارگو کی مانگ کو مضبوط کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہوائی کارگو کی عالمی مانگ جس کی پیمائش کارگو ٹن کلو میٹر میں کی گئی ہےنومبر 2022 کے مقابلے میں 8.3 فیصد بڑھی۔ بین الاقوامی آپریشنز کے لیے طلب میں اضافہ 8.1 فیصد تھا۔ اسی طرح صلاحیت جو دستیاب کارگو ٹن کلو میٹر میں ماپی گئی نومبر 2022 کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ تھی ۔زیادہ تر صلاحیت میں اضافہ جاری ہے کیونکہ بین الاقوامی مسافر منڈیوں نے کروناکے بعد کی بحالی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

نومبر 2019 (کروناسے پہلے) کے مقابلے میں طلب 2.5 فیصد کم ہے جبکہ صلاحیت میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2022 میں ایئر کارگو کی طلب میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا جو تقریباً دو سالوں میں سال بہ سال مضبوط ترین نمو ہے۔ یہ اکتوبر کے 3.8 فیصد اضافے کا دگنا اور مثبت مارکیٹ کی ترقی کے چوتھے مہینے ہے۔ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے کہا کہ یہ سال 2023 کے دوران موجود اہم اقتصادی خدشات کے باوجود ہوائی کارگو کے لیے ایک حوصلہ افزا سال کا اختتام بن رہا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان