ابوظبی، 10جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ ایدنک گروپ نے بغیر پائلٹ کے نظاموں اور سمولیشن اینڈ ٹریننگ نمائش کے چھٹے ایڈیشن اور اس کے ساتھ ابوظہبی کے نائب حکمران شیخ ھزہ بن زاید النہیان کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے لیے ایج گروپ کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر اعلان کیا ہے ۔ یومیکس اور سمٹکس کانفرنس 22 جنوری کو ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز(ایدنک ) میں ہوگی جس کے بعد 23 سے 25 جنوری تک نمائش ہوگی۔ مشرق وسطیٰ میں ڈرونز، روبوٹکس اور بغیر پائلٹ کے نظام کے لیے وقف اپنی نوعیت کے واحد ایونٹ کے طور پریومیکس اور سمٹکس عالمی صنعت کے رہنماؤں، اختراع کاروں اور پرجوش افراد کو اپنی طرف متوجہ کریں گے جو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ مشغول ہونے کے خواہاں ہیں اور اہم مسائل پر معلومات کا اشتراک کریں گے۔ ایدنک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او حمید مطر الظہری نے کہاکہ ہمیں ایج گروپ کے ساتھ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو جاری رکھنے پر فخر ہے جو کہ مقامی اور علاقائی دونوں لحاظ سے ٹیکنالوجی میں ایک ممتاز رہنما ہے۔ یومیکس اور سمٹکس ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جو ایدنک گروپ کی ابوظہبی کو عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں سب سے آگے رکھنے کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہماری قیادت کے کلیدی شعبوں کو چلانے اور ہماری قومی معیشت کو متنوع بنانے کے بصیرت والے منصوبے سے ہم آہنگ ہے۔ ایج گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او منصور المعلا نے کہاکہ ہمیں اس بڑی صنعتی نمائش میں اپنی تیسری شرکت کے لیے ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر واپس آنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایج یومیکس کے لیے بغیر پائلٹ اور خود مختار ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین حل دکھانے اور قیمتی نئی شراکتیں قائم کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ انہون نے کہا کہ ایونٹ کے موضوع 'خودمختاری کا مستقبل' کے تحت ایج گروپ جدید ٹیکنالوجی کے ان نظاموں کی نمائش کرے گا اور ہمیں اس شعبے میں ایک رہنما کے طور پر بین الاقوامی شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یومیکس ہر بھرپور کامیابی کے خواہاں ہیں۔ کانفرنس کے مباحثوں کے ذریعے دکھائے گئے ماہرانہ تجزیوں اور بصیرت کے ذریعے یہ تقریب صنعت کے رہنماؤں، تکنیکی ماہرین اور پرجوش افراد کے لیے نئی اختراعات کے ساتھ مشغول ہونے اور اہم مسائل پر بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے ایک ناقابل فراموش پلیٹ فارم پیش کرتی ہے۔ بڑی عالمی کمپنیوں اور ماہرین کی شرکت کے ساتھ یومیکس اور سمٹکس میں پیش کی جانے والی سوچ کی قیادت بھی نئی کاروباری شراکت میں سہولت فراہم کرے گی، سٹارٹ اپس کی پرورش کرے گی اور نئی ٹیکنالوجی کو تیز کرے گی جو اس شعبے کے مستقبل کا تعین کرے گی۔ ترجمہ: ریاض خان
ایج گروپ یومیکس اور سمٹکس کا سٹریٹجک پارٹنر ہوگا