دبئی، 10جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ دبئی انوسٹمنٹس نے دبئی انوسٹمنٹ پارک (ڈی آئی پی ) انگولا کے ساتھ افریقی منڈیوں میں داخل ہونےکا اعلان کیا ہے۔ ڈی آئی پی انگولا افریقہ میں 2,000 ہیکٹر کا منفرد مربوط اورمخلوط استعمال کا رہائشی، تجارتی اور صنعتی مرکز منصوبہ بندی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں دبئی انوسٹمنٹ کی مہارت کو نمایاں کرنے میں انتہائی کامیاب مخلوط استعمال کی پیشرفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ سائٹ 3 کلومیٹر کے دلکش ساحل اور 2 کلومیٹر کے ریتلے ساحل پر مشتمل ہے ۔ اسکا مقصد انگولا کی وزارت ماحولیات کے ساتھ منسلک پائیدار ترقی کے ساتھ سیاحت اور صنعتی مرکز بننا ہے۔ دبئی انیسٹمنٹ انفراسٹرکچر تیار کرے گا اور ڈویلپرز اور سرمایہ کاروں کو زمین لیز پر دے گا تاکہ ڈی آئی پی انگولا کے قیام کے ساتھ گروپ کی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ مخلوط استعمال کی ترقی ہو۔ یہ منصوبہ حکمت عملی کے لحاظ سے ڈانڈے میونسپلٹی، بینگو صوبے میں واقع ہے جو قومی دارالحکومت لوانڈا سے صرف 50 کلومیٹر اور صوبائی دارالحکومت کاکسیٹو سے 33 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ایک مضبوط علاقائی نقل و حمل کا نیٹ ورک مقامی اور بین الاقوامی زائرین کے لیے بہترین رابطے کو یقینی بناتا ہے۔ دبئی انوسٹمنٹس کے وائس چیئرمین اور سی ای او خالد بن کلبان نے کہاکہ دبئی انویسٹمنٹ پارک انگولا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ یہ اتنے بڑے پیمانے پر گروپ کی اعلیٰ کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے جو عالمی توسیع کی جانب سفر کے آغاز کی علامت ہے۔ یہ اسٹریٹجک قدم افریقہ کے امید افزا اقتصادی خطہ پر گروپ کے اٹل یقین کی تصدیق کرتا ہے جس کا مقصد پورے براعظم میں پائیدار ترقی اور پیشرفت کو متحرک کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے وزارت ماحولیات کے ضوابط کے مطابق ہے اور اقوام متحدہ کے پائیداری کے اہداف کی پابندی کرتا ہے۔ یہ مربوط قابل تجدید توانائی، سمارٹ واٹر مینجمنٹ، جدید زمین کی تزئین اور دیگر مستقبل کے ثابت شدہ پائیدار اقدامات کے ذریعے حاصل کرتا ہے۔ ترجمہ؛ریاض خان