فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کا ٹیکس عملدرآمد میں اضافے کے لیے اتحاد کریڈٹ بیورو کے ساتھ تعاون کا معاہدہ

دبئی، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ فیڈرل ٹیکس اتھارٹی (ایف ٹی اے) نےمتحدہ عرب امارات کے مالیاتی اور غیر مالیاتی اداروں سے باقاعدگی سے کریڈٹ معلومات لینے والے ادارے اتحاد کریڈٹ بیورو کے ساتھ رکنیت معاہدے پر دستخط کیے ہیں،جس کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا،اور ٹیکس کی تعمیل کو بڑھانے کے لیے بیورو کی خدمات اور کریڈٹ انفارمیشن ڈیٹا بیس سے فائدہ حآصل کرنا ہے۔
معاہدے پر ایف ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل خالد علی البستانی اور اتحاد کریڈٹ بیورو کے ڈائریکٹر جنرل مروان احمد لطفی نے دبئی میں ایف ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں دستخط کیے ۔
معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان ایک الیکٹرانک لنک قائم کرنا ، اتھارٹی کو بیورو کی طرف سے فراہم کردہ کریڈٹ رپورٹس تک براہ راست رسائی حاصل کرنے کے قابل بنانا اور ان کا استعمال کرتے ہوئے مستند اور درست معلومات اور جائزوں کی بنیاد پر ٹیکس قانون سازی پر عملدرآمد کو مضبوط بنانا ہے۔
خالد علی البستانی نے کہا کہ ہم نے اتحاد کریڈٹ بیورو کے ساتھ رکنیت معاہدے کے تحت دو طرفہ تعاون کے لیے ایک مؤثر فریم ورک بنانا ہے، جس کے نتیجے میں، متحدہ عرب امارات میں ٹیکس عملدرآمد کی بلند شرحوں کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی ۔ ہم ایک الیکٹرانک لنک قائم کرکے اس مقصد کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ، جس سے فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کو بیورو کی مخصوص خدمات اور ڈیٹا بیس سے براہ راست فائدہ اٹھانے کی اجازت دی جائے۔
البستانی نے مزید کہا کہ یہ اقدام متعلقہ حکومتی اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے لیے اتھارٹی کے منصوبوں کا حصہ ہےیہ ہمیں ٹیکس آڈٹ کرنے، ٹیکس ریٹرن کی درستگی کو یقینی بنانے اور وقت اور محنت کی بچت کرکے اضافی قدر لانے کے لیے موثر طریقہ کار پر انحصار کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس سے ہم سیکیورٹی، رازداری، اور ڈیٹا کی درستگی کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرتے ہوئے، لچکدار ڈیٹا مواصلاتی عمل سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ اتھارٹی اعلیٰ ترین گورننس اور شفافیت کے معیارات کے مطابق ٹیکس کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے آپریشنل منصوبوں کو مسلسل تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مروان احمد لطفی نے کہا کہ ہمیں اس معاہدے کے ذریعے وفاقی ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔ ہمارے اہداف میں سے ایک حکومتی اداروں کو گہری بصیرت کے ساتھ بااختیار بنانا ہے، جو کمپنیوں اور افراد کو انمول کریڈٹ کی معلومات اور ادائیگی کے رویے کے نمونوں کی فراہمی کے ذریعے کریڈٹ، وصولی اور آڈیٹنگ کی پالیسیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
معاہدہ سے فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے مجاز اہلکاروں کو اتحاد کریڈٹ بیورو کے ڈیٹا بیس کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی کریڈٹ رپورٹس تک رسائی ملے گی، جو ٹیکس آڈٹ کے طریقہ کار کو آسان اور تیز کرتا ہے اور ٹیکس ریٹرن میں ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بناتا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک