وزارت خزانہ کاوفاقی حکومت کی خریداری سے متعلق وفاقی حکمنامہ قانون نمبر 11 کا اعلان

ابوظبی، 10جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے خریداری کے حوالے سے 2023 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 11 کے اجراء کا اعلان کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی حکومت میں مصنوعات اور خدمات کی خریداری کا عمومی فریم ورک متعین کرتا ہے۔ جدید اور لچکدار بین الاقوامی بہترین طریقوں پر مبنی اس قانون کا مقصد حکومتی خریداری کے لیے اصولوں، کنٹرولز اور معیارات کی وضاحت کرنا اور وفاقی حکومت کے اداروں کے اندر خریداری کے عمل کو بڑھانا اور رہنمائی کرنا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور عالمی معیار کی پالیسیوں اور طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیجیٹل خریداری کے نظام کو لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ حصہ لینے والے سپلائرز کے درمیان مساوات اور انصاف کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور وفاقی اداروں میں خریداری کے عمل میں شرکت کرنے والوں کو شامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ 2023 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 11 کا مقصد تمام خریداری کے طریقہ کار میں دیانتداری، اعتماد، شفافیت اور مسابقت کو بڑھانا اور ایسی عوامی قدر اور عوامی مفاد فراہم کرنا ہے جو عالمی معیار کے معیارات اور پائیدار ترقی کے مطابق ہو۔ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور قومی معیشت کو بھی سپورٹ کرتا ہے، لچک فراہم کرتا ہے، خریداری اور معاہدہ کے کاموں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور وفاقی سطح پر منصوبہ بندی اور خریداری کے انتظام کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔ یہ قانون آرٹیکل (3) میں مذکور وفاقی اداروں کی تمام خریداری اور کنٹریکٹنگ سرگرمیوں اور طریقہ کار پر لاگو ہوتا ہے ۔ اسی طرح قانون ان آزاد اور خود مختار وفاقی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جو مخصوص حکومتی ذمہ داریوں یا خدمات کو انجام دینے کے لیے قائم کیے گئے ہیں اور اپنے انتظامی اور تنظیمی ڈھانچے اور اپنے بجٹ کے ذریعے حکومت کی نگرانی میں کام کرتے ہیں اور غیر منافع بخش ہیں۔ قانون آرٹیکل (4) میں مستثنیٰ اداروں کی بھی وضاحت کرتا ہے ۔ یہ قانون تجویز کرتا ہے کہ یہ مستثنیٰ ادارے اپنی خریداریوں کے لیے بہترین قیمت حاصل کرنے کے لیے 2023 کے وفاقی حکم نامہ نمبر 11 کا حوالہ دیں۔ یہ قانون اور اس کے انتظامی ضابطے خریداری کے عمل کی حکمرانی کو معیاری بناتے ہیں ۔یہ اس بات کا خاکہ پیش کرتا ہے کہ تمام خریداری ، تمام مراحل پر، شفافیت، مسابقت اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تابع ہیں اور اس قانون اور اس کے انتظامی ضوابط میں بیان کردہ اصولوں کے مطابق عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ لچک اور کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے 2023 کا وفاقی حکمنامہ قانون نمبر 11 یہ کہتا ہے کہ وفاقی حکومت کے لیے ڈیجیٹل خریداری پالیسی کو اپنانے سے متعلق کابینہ کی قرارداد نمبر (1/1) 2022، اور کابینہ کا فیصلہ نمبر (4) وفاقی حکومت میں خریداری ریگولیشن اور اسٹور ہاؤسز کے انتظام کے حوالے سے 2019 کا )، اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک کہ وہ اس کی دفعات سے متصادم نہ ہوں ۔ اس کے علاوہ منصوبوں کو چلانے میں مداخلت کو کم کرنے کے لیے یکم دسمبر 2023 کو نافذ ہونے والے قانون کا اطلاق مذکورہ تاریخ سے پہلے مکمل ہونے والے وفاقی اداروں کے خریداری معاہدوں پر نہیں ہوتا ہے۔ تاہم ان موجودہ معاہدوں میں ترمیم، تجدید یا توسیع پر 2023 کے وفاقی فرمان-قانون نمبر 11 کی دفعات پر عمل کیا جانا چاہیے۔ ترجمہ: ریاض خان