دبئی، 10 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ دبئی میں 1 بلین فالورز سمٹ کے پہلے دن دو پینل مباحثوں میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ مواد کی تخلیق کے ذریعے پیسہ کمانے کے لیے کیا ضرورت ہے اور تخلیق کار اپنے برانڈز کے سمارٹ مینیجر کیسے بن سکتے ہیں۔
دبئی میں 1 بلین فالورز سمٹ کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے دن تخلیق کاروں کے لیے منی مائنڈ سیٹ پر بحث کے دوران پینلسٹس نے اتفاق کیا کہ مواد کی تخلیق ایک چیز ہے، لیکن اس سے رقم کمانے کے قابل ہونے کے لیے مواد کے تخلیق کاروں کو کاروباری مالکان کے طور پر سوچنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین راز گروپ ہولڈنگ رياض الزامل نے کہا کہ "ایسے لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے جو کاروبار میں ایک دوسرے کو سکھا سکیں۔ آپ کو ایک ایسے پارٹنر کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے جس پر آپ بھروسہ کر سکیں۔
انگامی کےشریک بانی اور سی ٹی اوایلی حبیب نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے اس کامیابی کو شریک بانی ایڈی مارون کے ساتھ شراکت داری کو قرار دیا۔ حبیب نے کہا کہ صحیح شراکت داروں کی اہمیت کو بڑھاوا نہیں دیا جا سکتا۔ آپ کو اپنی صلاحیتوں کی شناخت کی ضرورت ہے اور پھر اپنی تکمیل کے لیے صحیح شراکت داروں کو تلاش کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا کی کامیابی صرف مواد کی تخلیق کے بارے میں نہیں ، اسے اچھی طرح سے مارکیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
جی ایف ایف کےشریک بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرعمرو منسي نے کہا کہ مواد تخلیق کرنے والوں کو بطور کاروباری ادارے کے سوچنے کی ضرورت ہے۔۔ ہمیں کاروباری افراد کی طرح سوچنے کی ضرورت ہے، بطور کاروباری ڈویلپر، یہ جانتے ہوئے کہ مسائل کو کیسے حل کرنا ہے، حل فراہم کرنا ہے، اور اپنے منصوبوں سے پیسہ کمانا ہے۔
Bookanyinfluencer.com، کے بانی احمد محمود نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو شامل کرنا اور صحیح قسم کے ٹولز کا انتخاب سوشل میڈیا پر مواد کی رسائی اور مقبولیت میں فرق پیدا کر سکتا ہے۔ایک ایسا پلیٹ فارم جو برانڈز کو آبادی کی بنیاد پر متاثر کن ڈیٹا فراہم کرتا ہے، تجویز کرتا ہے کہ کسی کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ محمود پلگ میڈیا اور احمد محمود شو کے بانی بھی ہیں۔نے کہا کہ صحیح ٹیک ٹولز کا استعمال منتقلی کو تیز کر سکتا ہے
بانی اور سی ای او، الفان محمد فتال نے اس بات سے اتفاق کرتے کہا کہ بہت سے برانڈز متاثر کن افراد کو تلاش کرنے کے لیے اے پی آئی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، اور وہ بمشکل 10 یا 20 سیکنڈ کے لیے بہترین پروفائل اسکرین کرتے ہیں۔ تخلیق کاروں کے لیے قابل دریافت ہونا ضروری ہے،اس کے لیے صحیح مطلوبہ الفاظ اور ٹولز کا استعمال کریں۔ مواد تخلیق کرنا کافی نہیں ہے۔
عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے سب سے بڑے ایونٹ، سمٹ میں دنیا بھر کے 3ہزارسے زیادہ مواد کے تخلیق کار،انفلوئنسرز اور تخلیق کارشریک ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک