شارجہ کے حکمران نے شارجہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا فرمان جاری کردیا

شارجہ، 11جنوری ، 2024 (وام) ۔۔سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے "شارجہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ" کے قیام کا ایک امیری فرمان جاری کیا ہے۔

فرمان میں کہا گیا ہےکہ امارت شارجہ میں ایک سرکاری محکمہ قائم کیا جائے گا جسے "شارجہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ" کہا جائے گا اوراس میں قانونی طور پراپنے فرائض کی انجام دہی کی صلاحیت ہوگی۔ شارجہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ شارجہ ای گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور شارجہ ڈیجیٹل آفس کی جگہ لے گا۔ ای گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور شارجہ ڈیجیٹل آفس کے تمام حقوق، اثاثے اور ذمہ داریاں نئےمحکمہ کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ ای گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور شارجہ ڈیجیٹل آفس کے ملازمین کو ان کے درجات، مالیاتی مختص اور دیگر فوائد کے ساتھ شارجہ ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔

ترجمہ: ریاض خان