دبئی، 13 جنوری، 2024 (وام )۔۔ حکومت دبئی کے میڈیا آفس(جی ڈی ایم او) کے تخلیقی ادارے برانڈ دبئی نے'المرموم: فلم ان دی ڈیزرٹ' فیسٹیول میں 'پراڈلی فرام دبئی' نیٹ ورک سے ملکی کاروباری اداروں کی کھاننے پکانے کی منفرد تیکنیکس کی نمائشن کے لیے دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی (دبئی کلچر)کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
فیسٹیول کا تیسرا ایڈیشن، دبئی کلچر کی جانب سے المرموم ڈیزرٹ کنزرویشن ریزرو میں 12 سے 21 جنوری تک منعقد جاری ہے جو #DubaiDestinations سرمائی مہم کا اہم ایونٹ ہے۔
اس شراکت داری کے تحت دبئی کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے 19 گھریلو فوڈ آٹ لیٹس نے پاپ اپس ترتیب دیے ہیں، جو فیسٹیول کے دوران ''پراڈلی فرام دبئی مارکیٹ' میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی لذیذ ڈشز، ڈیزرٹس اور کافی کے فلیورز پیش کررہے ہیں۔ فیسٹیول کے مہمانوں کو کھانوں اور مشروبات سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل رہا ہے مقامی اور بین الاقوامی دونوں ذائقوں کے ساتھ وہ مختلف قسم کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
برانڈ دبئی کی ڈائریکٹر، شیما السویدی نے کہا کہ برانڈ دبئی کو دبئی کلچر کے ساتھ ایک بار پھر تعاون کرنے پر خوشی ہے تاکہ 'المرموم: فلم ان دی ڈیزرٹ' فیسٹیول میں اپنے 'پروڈلی فرام دبئی' نیٹ ورک کے اندر کھانوں اور مشروبات تیار کرنے والے اداروں کو موقع فراہم کیا جائے ۔ یہ فیسٹیول مقامی اور علاقائی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کے لیے وقف ہے ،یہ فیسٹیول انہیں دبئی کے کھانے کے شوقین افراد کے ساتھ مشغول ہونے اور اپنے کسٹمر بیس کو وسیع کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کررہا ہے۔
'المرموم: اے فلم ان دی ڈیزرٹ' فیسٹیول کے پروجیکٹ مینیجر موزہ الفلاسی نے فلم سازوں کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے دبئی کلچر کے عزم اور تخلیق کاروں کو اپنے متنوع کاموں اور کہانیوں کو کمیونٹی کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں فیسٹیول کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ ایک غیر معمولی تجربہ پیش اور یک تخلیقی ماحول کو فروغ دیتا ہے جس میں اس صنعت کے پیشہ ور افرادشرکت کررہے ہیں۔
فیسٹیول میں 'پراڈلی فرام دبئی' نیٹ ورک کے اراکین کی شرکت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے دبئی کلچر کے اپنے پروگراموں اور منصوبوں کے ذریعے کاروباری افراد کی مدد کرنے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا، "فیسٹیول میں ملکی کاروباروں کی شرکت ان کی مصنوعات کی نمائش کو بڑھانے اور ان کے منصوبوں کی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنانے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے۔
پورے فیسٹیول کے دوران کھانوں کی پیشکشوں کو آسانی سے دریافت کرنے کے لیے، برانڈ دبئی نے ایک نئی انٹرایکٹو گائیڈ کی نقاب کشائی کی جس میں اس کے 'پروڈلی فرام دبئی' نیٹ ورک کے تمام حصہ لینے والے آٹ لیٹس کی فہرست دی گئی ہے۔
انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں دستیاب گائیڈ کو درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے: https://www.dubaidestinations.ae/guides/PDF/Proudly-From-Dubai-Market.pdf
دبئی کے کاروباری اداروں کی کامیابی کی کہانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے برانڈ دبئی کی طرف سے شروع کردہ یہ اقدام ، 'Proudly from Dubai' کا مقصد دبئی کے ابھرتے ہوئے کاروبار اور کاروباری ثقافت کو تشکیل دینے والی جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔
'المرموم: فلم ان دی ڈیزرٹ' فیسٹیول
فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں اماراتی اور جی سی سی پروڈکشنز سے لے کر عرب اور بین الاقوامی فلم سازوں کی 70 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی گئی ہے۔ فلمز کے علاوہ 30 سے زیادہ ورکشاپس، 10 سے زیادہ مذاکرے، اور پینل سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں ممتاز مقررین، ہدایت کار اور صنعت کے ماہرین شامل ہیں۔
فیسٹیول میںدستاویزی فلموں اور مختصر فلموں، بچوں کی فلموں، اور عرب اور بین الاقوامی سینما کے کاموں میں ڈبنگ کی اہمیت کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ مزید برآں، فلم انڈسٹری سے متعلقہ موضوعات کے ساتھ ساتھ ساتویں آرٹ میں پیشہ ور افراد کو درپیش چیلنجوں کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔
فیسٹیول ہفتے کے دنوں میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک اور اختتام ہفتہ شام 5 بجے سے 12 بجے تک عوام کے لیے مفت کھلا، اس میلے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور جی سی سی میں فلمی صنعت کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے مقامی اور جی سی سی سنیما کی صلاحیتوں کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔
سٹوریز ایٹ ون ود نیچر کے تھیم کے تحت منعقد ہونے والا یہ فیسٹیول دبئی میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین #DubaiDestinations کی موسم سرما کی مہم ان پرکشش مقامات اور تجربات کو نمایاں کررہی ہے جو اس موسم میں امارات کو عالمی منازل میں سرفہرست بناتے ہیں۔ تعاون پر مبنی مہم مختلف اسٹیک ہولڈرز اور تخلیق کاروں کے زبردست مواد پیش کیا جارہا ہے ، تاکہ دبئی کے سردیوں کی دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھرنے کو بیان کیا جا سکے۔ فروری 2024 تک جاری رہنے والی یہ مہم رہائشیوں اور زائرین کو سردیوں کے مہینوں میں دبئی کے متنوع تفریح، کھانے، ایڈونچر اور خاندانی دوستانہ سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔
#DubaiDestinations مہم کو ڈیجیٹل، براڈکاسٹ، پرنٹ اور آٹ ڈور میڈیا پر شروع کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ مقامی اور بین الاقوامی سامعین کے بڑے حصے تک پہنچ جائے۔
ترجمہ۔تنویر ملک