مصر کی نہر سویز کے ذریعے بحری نقل وحمل معطل کرنے کی تردید

قاہرہ، 13جنوری ، 2024 (وام) ۔۔سویز کینال اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اسامہ ربی نے بتایا ہےکہ نہر میں دونوں سمتوں سے بحری نقل و حرکت باقاعدگی سےجاری ہے۔ انہوں نے باب المندب کی صورتحال کی وجہ سے نیوی گیشن کی کسی بھی عارضی معطلی کے الزامات کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں اتھارٹی کے چیئرمین نے وضاحت کی کہ نہرسویزمعمول کے مطابق اپنی نیوی گیشن خدمات فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو نہر میں نیوی گیشن کی نقل و حرکت دونوں سمتوں سے 44 جہازوں کے گزرنے کی توقع ہے جن کا کل کارگو 2.3 ملین ٹن ہے۔ انہوں نے سویز کینال اتھارٹی کی کمپنیوں اور شپنگ لائنوں کے ساتھ براہ راست رابطے کے راستے کھولنے اور شپنگ کمیونٹی کی خدمت اور عالمی سپلائی چین کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ رابطوں پر زور دیا۔

ترجمہ: ریاض خان