ابوظبی، 12جنوری ، 2024 (وام) ۔۔متحدہ عرب امارات نے باب المندب اور بحیرہ احمر میں بحری جہاز رانی پر حملوں کے اثرات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ حملے بین الاقوامی تجارت، خطے کی سلامتی اور بین الاقوامی مفادات کے لیے ناقابل قبول خطرہ ہیں۔
اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے خطے کی سلامتی کے ساتھ ساتھ اسکےممالک اور عوام کے مفادات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان