ابوظبی، 12جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ امارت ابوظہبی میں 2024 کے پہلے دو ہفتوں میں رئیل اسٹیٹ کے لین دین کی مالیت تقریباً 1.9 ارب درہم رہی جس میں مختلف قسم کے رئیل اسٹیٹ یونٹس پر فروخت اور رہن کی ٹرانزیکشن شامل ہیں۔ ابوظہبی میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ "DARI" پلیٹ فارم کے مطابق 215 رہن کے سودوں کی رجسٹریشن کے ذریعے امارات میں جائیداد کے رہن کی مالیت تقریباً 1.5 ارب درہم تک پہنچ گئی۔
موجودہ سال کے آغاز سے لے کر آج تک فروخت کی کل مالیت 356 ملین درہم سے تجاوز کر گئی ہے جو 133 سیلز ٹرانزیکشنز کی نمائندگی کرتی ہے جو 115 تیار پراپرٹیز اور 18 آف پلان میں تقسیم کی گئی ہیں۔ پلیٹ فارم نے ابوظہبی شہر کے لیے گزشتہ ہفتے کی قدر کے لحاظ سے سب سے بڑے لین دین کو نمایاں کیا۔ السعدیات جزیرہ 8.9 ملین درہم کی مالیت کے ساتھ فہرست ہے۔
اس کے بعد یاس جزیرہ ہےجس نے لگاتار چار پوزیشنیں حاصل کی ہیں اور اسکی کل مالیت 23 ملین درہم ہے۔ القصیر کا علاقہ تقریباً 4.7 ملین درہم کے ساتھ پانچویں نمبر پر آیا۔ ابوظہبی میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ رئیل اسٹیٹ اداروں کی جانب سے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں کے علاوہ محکمہ کی جانب سے شروع کیے گئے مراعات اور معیاری رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی مدد سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان اقدامات نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ماحول کے طور پر اس کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے جس سے اس شعبے کی عالمی مسابقت میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان