امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ بورڈ نے نئی ریگولیٹری باڈی کی تشکیل کے لیے 100 روزہ پلان کی منظوری دیدی

ابوظہبی، 12 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے نومبر 2023 میں تشکیل کے بعد اور گزشتہ ماہ افتتاحی اجلاس کے انعقاد کے بعد، امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ (ای ڈی ای) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے دوسری اجلاس میں ملک میں تمام طبی اور دواسازی مصنوعات کے ضابطے کی نگرانی کے لیے نئے وفاقی ادارے کی تشکیل کے 100 دن کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کی صدارت وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت اور امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے کی، بورڈ کی ڈپٹی چیئرپرسن ڈاکٹر مہا تیسیر،اسٹیبلشمنٹ کی جنرل منیجرڈاکٹر فاطمہ محمد ہلال الکعبی اور کونسل کے اراکین ڈاکٹر عیسی عبدالفتاح کاظم، بدر سلیم العلما، ڈاکٹر عامر احمد شریف، ڈاکٹر فرحان مالک اور پروفیسر کرس ایونز نے اجلاس بھی شرکت کی۔

ای ڈی ای بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگز کا متواتر انعقاد گزشتہ ماہ افتتاحی اجلاس میں ایک اہم بحث کا نکتہ تھا، جہاں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ادارے کے انتظامی اور ادارہ جاتی ہیڈکوارٹر کی تعمیر اور اس کے مکمل فعال ہونے تک منعقد کیے جائیں گے۔

الزیودی نے اب تک ہونے والی والے اجلاسز کے تیزی سے تسلسل کو سراہتے ہوئے اسے متحدہ عرب امارات میں طبی اور دواسازی کی خدمات کی دستیابی، معیار، حفاظت اور تاثیر کو بڑھانے اور ایک کے طور پر ملک کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے اپنے وسیع مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ادارے کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ کی اپنی ادارہ جاتی، تنظیمی اور انتظامی تشکیل کو تیز کرنے کا عزم متحدہ عرب امارات کی ہدایات اور دانشمند قیادت کے وژن کے مطابق ہے تاکہ مستقبل کی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے اقتصادی شعبے تشکیل دیے جا سکیں ایک بار آن لائن ہونے کے بعد امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ میڈیکل اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ملک میں ادویات کی حفاظت کو بڑھانے میں اہم اسٹریٹجک کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر فاطمہ الکعبی نے بتایا کہ کی انتظامی اور تنظیمی سطح پر سی ڈی ای کی تشکیل کو مکمل کرنے پر کام جاری رکھنا ریگولیٹری باڈی کے اسٹریٹجک اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو بہترکرنا ہے۔

ڈاکٹر الکعبی نے کہا کہ امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ اپنے تنظیمی ڈھانچے کی تعمیر کو مکمل کرنے اور صحت کی صنعت کی مسلسل ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک قابل ٹیم کو راغب کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے دسمبر 2023 میں امارات ڈرگ اسٹیبلشمنٹ کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قیام کی منظوری دی تھی۔ یہ بورڈ، جو تین سال کی مدت کے لیے کام کرے گا، کو قومی سطح پر تمام طبی مصنوعات کو ریگولیٹ کرنے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے وفاقی ادارے کے مینڈیٹ کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

ادارے کا دائرہ اختیار پورے ملک بشمول فری زونز، اور پروڈکٹس کے ایک وسیع شعبے تک ہے ان میں دواسازی، طبی آلات، صحت کی مصنوعات، ضروری اشیا، غذائی سپلیمنٹس، کاسمیٹکس، ویٹرنری تیاری، کھاد، زرعی کنڈیشنر، پودوں کی نشوونما کے ریگولیٹرز، کیڑے مار ادویات اور جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جانداروں کی مصنوعات شامل ہیں۔ وزرا کونسل کے حکم نامہ کے تحت کسی بھی دوسری طبی مصنوعات کو شامل کیا جاسکتا ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک