دبئی تخلیقی معیشت کا بین الاقوامی دارالحکومت بننے کی راہ پر گامزن ہے: سعید القرقاوی

دبئی، 11 جنوری، 2024 ((وام ) ۔۔دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے نائب صدر سعید القرقاوی نے دبئی میں 1 بلین فالورز سمٹ کے دوسرے اور آخری دن ‘دبئی کیوں’ کے موضوع پر کلیدی خطاب کیا،یہ سیشن دبئی شہر کی اخلاقیات، خواہشات، اور عالمی سطح پر ایک بااثر تخلیقی مرکز، اور خاص طور پر تخلیق کاروں کی معیشت کے مرکز کی تشکیل کے عزم کے بارے میں ایک دلچسپ تحقیق تھی۔جس میں انہوں نے کہا کہ دبئی عالمی تخلیقی معیشت کا بین الاقوامی دارالحکومت بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

'دبئی کیوں" کے سوال کا جواب دیتے ہوئے القرقاوی نے شہر کے مقصد، اس کی تخلیق کے پیچھے موجود نظریے، اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر تخلیق کرنے کے مشن پر روشنی ڈالی، اور مواد کے تخلیق کاروں کو شہر کے بیانیے میں حصہ لینے کی دعوت دیتے کہا کہ دبئی معاشی اعدادوشمار سے کہیں آگے ہے ہم مختلف ڈومینز میں بہترین، اعلی خدمات، اور اعلی معیار کو یقینی بنا کر بہترین بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2020 کے عمومی انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کا اعلی درجہ مجموعی فلاح و بہبو کو مرکزی حیثیت دینے کی عکاسی کرتا ہے۔القرقاوی نے بتایا کہ سیفٹی اور سیکیورٹی سب سے اہم ہے جو کاروبار اور سماجی زندگی کی بنیا دہے ،سیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے دبئی مستقل طور پر عالمی سطح پر سرفہرست پانچ شہروں میں شامل ہے۔

اپنی گفتگو میں رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے القرقاوی نے دبئی کی سٹریٹجک مقام خاص طور سے ڈی ایکس بی ایئرپورٹس کے ذریعے امارات ایئر لائنز اور فلائی دبئی کی خدمات کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے مواد کے تخلیق کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف دنیا کو دبئی سے جوڑ رہے ہیں بلکہ آپ میں ملک اور خطے کی خدمت کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ایک مواد تخلیق کار کے طور پر، آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ اپنی منفرد خدمات کے ذریعے عالمی منڈیوں کی کیسے خدمت کر سکتے ہیں۔

دبئی ایک ایسا شہر ہے جو اپنے آپ کو مسلسل چیلنج کرہا ہے جو مستقبل کو سمجھنے اور دریافت کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ القرقاوی نے مواد کے تخلیق کاروں کو رجحانات سے آگے رہنے کی ترغیب دی۔

القرقاوی نے کہا کہ دبئی عالمی ہنر کی مسابقت کے شعبے میں بہترین ہے۔ چونکہ مواد کے تخلیق کار اپنے جدید مواد کو بڑھانے میں مدد کے لیے ہنر مندوں کو راغب کرنے کے خواہاں ہیں، اس لیے دبئی کا انتخاب کرکے، وہ اپنے پروجیکٹس کو عملی جامہ پہنانے اور اپنی مسابقت بڑھانے کے لیے بہترین ماہرین کا تقرر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مواد کی صنعت کی قدر کو بڑھانے کی اہم ضرورت پر زور دیا، اور دبئی انٹرنیشنل چیمبر کے 28 عالمی دفاتر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر میں مواد کے تخلیق کاروں کو ترقی کرنے کے قابل بنانے کے لیے چیمبر کے عزم کو اجاگر کیا۔
ڈی سی ڈی ای کے نائب صدر نے ملک کی طرف سے مواد تخلیق کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے 1 بلین فالورز سمٹ کے پہلے دن اعلان کردہ مواد تخلیق کاروں کی مدد کے لیے 150 ملیندرہم فنڈ کا حوالہ دیا۔

القرقاوی نے عالمی معیار کی زندگی کے لیے مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کہا کہ دبئی، اپنی 200 قومیتوں کی متنوع آبادی کے ساتھ، اعلی انفراسٹرکچر، 160,000 ہوٹلوں کے کمرے، اعلی درجے کی صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا، "ہماری تنظیم نجی شعبے کی نمائندگی کرتی ہے، کاروبار قائم کرنے اور ممکنہ گاہکوں، شراکت داروں اور سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کررہی ہے۔ پچھلے سال، چیمبر نے ڈیجیٹل اکانومی سیکٹر میں اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کے لیے سب سے بڑے ایونٹ Expand North Star کی میزبانی کی۔ ہمارا کردار دبئی میں ترقی کی منازل طے کرنے میں آپ کی مدد کرنا ہے، اور اگر آپ توسیع چاہتے ہیں تو ہم اسے بہت اچھے طریقے سے آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

القرقاوی نے کہا، "ہم نہ صرف آپ کو دوڑنے میں کی مدد کر سکتے ہیں، اور اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی یہ صلاحیت موجود ہے، تو ہم آپ کو اڑنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں مواد کے تخلیق کاروں کو دعوت دیتے ہوئے القرقاوی نے کہا کہ دبئی کو اس کے مقاصد اور عزائم تک پہنچنے میں مدد کریں، اور اس کے بدلے میں، دبئی آپ کی مدد کے لیے تیار ہے۔


ترجمہ۔تنویرملک