ابوظہبی، 11 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ ایج بغیر پائلٹ سسٹمز کی نمائش و کانفرنس (یومیکس) اور سمولیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن (سِم ٹیکس ) 2024 میں تیسری بار شرکت کر رہا ہے، جس سے دنیا کے بغیر پائلٹ اور خود مختار سسٹم کے شعبے میں معروف جدید ٹیکنالوجی گروپوں میں سے ایک کے طور پر اس کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔
نمائش کے آفیشل اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پرایج متحدہ عرب امارات کی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی اور خود مختار صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کے اپنے ہدف کو اجاگر کرے گا جس میں صنعت کی معروف بغیر پائلٹ ٹیکنالوجیز اور سلیوشنز، بشمول خود مختار بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں (یو اے ویز) اور بغیر پائلٹ کے زمینی گاڑیاں شامل ہیں۔
ایج گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او منصور الملا نے کہاکہ یومیکس جدید بغیر پائلٹ اور خود مختار ٹیکنالوجی سسٹمز کے پورٹ فولیو کی تیز رفتار ترقی کو پیش کرنے کے لیے ایج کو بہترین موقع فراہم کرتا ہے، ہم اس شعبے میں صنعت کے ترقی کرتے ہوئے ایک رہنما کے طور پر اہم کردارادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
یومیکس 2024 میں اس تیز رفتار پیشرفت کو بھی نمایاں کیا جائے گا جو ایج نےا پنی عالمی سطح پر موجودگی کو بڑھانے، قیمتی شراکتیں قائم کرنے اور خود مختار فضائی، زمینی اور سمندری سسٹم، سلیوشنز اور خدمات کے میدان میں جدید ترین سلیوشنز اور خدمات تیار کرنے میں کی ہیں۔
خود مختار نظام کے تحت، ایج خود مختار بغیر پائلٹ اور بجلی سے چلنے والے طیاروں کی ایک رینج کی نمائش کرے گا، جس میں فکسڈ ونگ لوئٹرنگ گولہ بارود، ایک اسٹیلتھ ہوائی جہاز، ایک فکسڈ ونگ انٹیلی جنس، نگرانی، ہدف کے حصول اور جاسوسی مقاصد کے لیے استعمال ہونےو الاہوائی جہاز (آئی ایس ٹی اے آر) شامل ،ایک ملٹی رول پرفارمنس ہیلی کاپٹر، اور ٹیکٹیکل لاجسٹکس ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
زمینی نظام کے تحت ایج خود مختار زمینی گاڑیاں نمائش میں رکھے گا،جن میں مشن پروون ٹریکڈ یو جی ویز،تیزی سے تعیناتی کے قابل مسلح روبوٹک گاڑی اورچھوٹی یو جی ویز شامل ہیں۔
اس ایونٹ میں پہلی بار ایج گروپ کے تحت ای ٹی آئی ایم اے ڈی کمپنی بھی شرکت کرےگی جو ایک ٹیکنالوجی سلوشنز اور سروسز کمپنی ہے جس کا فوکس سیکیورٹی سسٹمز سلوشنز، سسٹمز انٹیگریشن، پروجیکٹ کی تکمیل اور سرحدی و سول سیکیورٹی کے شعبوں پر ہے۔
یومیکس اور سِم ٹیکس 2024 کے شرکاء 23 سے 25 جنوری تک ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر (ایدنیک) کے ہال 5میں اسٹینڈ اے18 میں ایج اور اس کی کمپنیوں کے پورٹ فولیو کا دورہ کر سکتے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک