ڈیوس، 15جنوری ، 2024 (وام) ۔۔ورلڈ اکنامک فورم کے عالمی چیف اکنامسٹس کے ایک سروے نے پیش گوئی کی ہے کہ عالمی معیشت اس سال مندی اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرے گی اور اسے سخت مالیاتی حالات، جغرافیائی سیاسی تناؤ اور مصنوعی ذہانت کے عروج کا سامنا ہوگا۔ آج جاری کردہ تازہ ترین چیف اکنامسٹ آؤٹ لک کے مطابق سروے میں نصف سے زیادہ (56 فیصد) سرکردہ ماہرین اقتصادیات نے پیش گوئی کی کہ 2024 میں عالمی معیشت کمزور ہو جائے گی جبکہ 43 فیصد نے معیشت کو برقرار رکھنے یا رفتار حاصل کرنے کی پیش گوئی کی۔
ایک بڑی اکثریت یہ بھی مانتی ہے کہ اگلے سال کے دوران لیبر مارکیٹ (77 فیصد) اور مالی حالات (70 فیصد) بہتر ہوں گے۔ اگرچہ تمام خطوں میں اعلی افراط زر کی توقعات کو کم کر دیا گیا ہے تاہم علاقائی ترقی کے نقطہ نظر وسیع پیمانے پر مختلف ہیں اور 2024 میں کسی بھی خطے میں بہت مضبوط ترقی کا امکان نہیں ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی منیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی نے کہاکہ تازہ ترین چیف اکنامسٹ آؤٹ لک موجودہ معاشی ماحول کی نازک نوعیت کو اجاگر کرتا ہے۔
تیز انحراف کے درمیان عالمی معیشت کی لچک کا تجربہ اگلے سال میں ہوتا رہے گا۔ اگرچہ عالمی افراط زر میں نرمی آ رہی ہے، ترقی رک رہی ہے، مالی حالات سخت ہیں، عالمی تناؤ گہرا ہو رہا ہے اور عدم مساوات بڑھ رہی ہے تاہم پائیدار، جامع اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے عالمی تعاون کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔
جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کا نقطہ نظر گزشتہ سروے کے مقابلے میں مثبت اور وسیع پیمانے پر کوئی تبدیلی نہیں ہے جس کی مضبوط اکثریت (بالترتیب 93 فیصد اور 86 فیصد) 2024 میں کم از کم اعتدال پسند ترقی کی توقع رکھتی ہے۔
چین ایک استثناء ہے چھوٹی اکثریت کے ساتھ (69 فیصد) کمزور کھپت، کم صنعتی پیداوار اور پراپرٹی مارکیٹ کے خدشات کے طور پر اعتدال پسند ترقی کی توقع ایک مضبوط بحالی کے امکانات پر وزن ہے۔ یورپ میں ستمبر 2023 کے سروے کے بعد سے آؤٹ لک نمایاں طور پر کمزور ہو گیا ہے جواب دہندگان کا حصہ کمزور یا بہت کمزور ترقی کی توقع کے ساتھ تقریباً دوگنا ہو کر 77 فیصد ہو گیا ہے۔ امریکہ اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں نقطہ نظر بھی کمزور ہے اور 10 میں سے چھ جواب دہندگان نے اس سال اعتدال پسند یا مضبوط ترقی (بالترتیب 78 فیصد اور 79 فیصد سے نیچے)کی پیش گوئی کی ہے ۔
لاطینی امریکہ اور کیریبین، سب صحارا افریقہ اور وسطی ایشیا کے لیے ترقی کی توقعات میں قابل ذکر اضافہ ہے حالانکہ خیالات وسیع پیمانے پر اعتدال پسند ترقی کے لیے باقی ہیں۔
ترجمہ: ریاض خان