فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے 2023 میں 134 اماراتیوں کو اپنی ٹیم میں بھرتی کیا

ابوظبی، 15جنوری ، 2024 (وام) ۔۔فیڈرل ٹیکس اتھارٹی (ایف ٹی اے) نے 2023 میں متحدہ عرب امارات کے 134 شہریوں کو مختلف خصوصی، تکنیکی اور انتظامی عہدوں پر بھرتی کرکے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اعداد و شمار اس سلسلے میں ایف ٹی اے کے اسٹریٹجک اہداف سے زیادہ ہیں جہاں اتھارٹی نے 2023 کے آغاز میں اعلان کردہ ایک مہم میں 123 اماراتیوں کو بھرتی کرنا تھا تاکہ اس کے کام کے تمام شعبوں میں اماراتی شرحوں میں اضافہ کیا جا سکے۔

2023 میں تعینات اماراتی ملازمین کے ساتھ ایک اجلاس میں ایف ٹی اےکے ڈائریکٹر جنرل خالد علی البستانی نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں میں اتھارٹی نے اپنے انسانی سرمائے کو ترقی دینے میں متعدد سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ اتھارٹی نےخاص طور پر ممتاز قومی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایک حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جس کا مقصد اپنی ٹیم کے اراکین کو تربیت اور بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے اتھارٹی نے قابل ذکر تعداد میں متحدہ عرب امارات کے اہل شہریوں کو بھرتی کرکے مسلسل تربیت دی ہے۔ ہم اماراتیوں کی اعلیٰ شرح حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو اماراتی شہریوں کے تمام شعبوں بشمول اعلیٰ انتظامیہ میں ادا کیے جانے والے کردار کو بڑھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پائیدار تنظیمی ترقی اور صلاحیت سازی کے ذریعے اپنے انسانی سرمائے کو بہتر بنانے کے لیے اتھارٹی کی حکمت عملی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو بھرتی کرنا جاری رکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اگلے 50 سال کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ اور اتھارٹی کی مستقبل کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے اماراتی نوجوانوں کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے کی ہماری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہم اعلی اماراتی شرحوں کو برقرار رکھنے، حمایت، بااختیار بنانے اور دستیاب ملازمت میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ترجیح دینے کے لیے وقف ہیں۔ فیڈرل ٹیکس اتھارٹی نے زور دے کر کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے روزگار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملازمت کے مواقع کو ترجیح دینے کے لیے جامع اماراتی منصوبے نافذ کرتا ہے۔

ایف ٹی اے قابلیت اور تجربات کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو راغب کرنے کے لیے موثر نظاموں پر انحصار کرتی ہے جو مختلف دستیاب کرداروں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ اتھارٹی نے اپنے اماراتی ملازمین کی مسلسل ترقی کے لیے تمام ضروری عناصر فراہم کرنے، جدید ترین پیشہ ورانہ بااختیار بنانے کے پروگراموں اور موثر انتظامی نظاموں کو اپنانے کے لیے اپنے عزم پر بھی زور دیا۔

ترجمہ: ریاض خان