ابوظبی، 16جنوری ، 2024 (وام) ۔۔سینئر نائب صدر، ریجن مڈل ایسٹ اینڈ ایکسپورٹس آف بوروج خلفان محمد المحیری نے کہا ہےکہ کمپنی نے پانچ نئے سلوشنز شروع کیے ہیں۔ پہلےکو بنیادی ڈھانچے کی صنعت جبکہ باقی چار کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے جدید پیکیجنگ صنعتوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے امارات نیوز ایجنسی (وام) کو بتایا کہ یہ لانچ کمپنی کے بنیادی علاقوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی مالیت کے انفراسٹرکچر پائپ سیکٹر میں مارکیٹ شیئر میں اضافہ کرتے ہوئے بوروج کی ترقی اور اختراعی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بوروج نے اپنی پہلی بی سی ایف پروڈکٹ کی نقاب کشائی کی ہے جو فائبر اور قالین کی ایپلی کیشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں 100 ملین ڈالرکی مارکیٹ کو نشانہ بنایا جا سکے۔ بڑھتی ہوئی مانگ کے پیچھے کارفرما قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا بحرالکاہل میں بوروج کے پریمیم اور مختلف پولی اولفن سلوشنز کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کمپنی اس مانگ کو آگے بڑھانے والے رجحانات سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہمارے تازہ ترین حل نہ صرف جدید کمیونٹیز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں بلکہ اپنے صارفین کے لیے زیادہ پائیدار پیداواری عمل میں بھی حصہ ڈالنے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔ بوروج جدت کے ذریعے کارفرما تجارتی عمدگی کے لیے پرعزم ہے، اور ہم ترقی کے نئے شعبوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
بنیادی ڈھانچے کے حل پر بات کرتے ہوئے المحیری نے کہا کہ کمپنی نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں جدید Borealis Borstar® نیوکلیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اختراعی حل تیار کیے ہیں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کا حل پانی کی پائپنگ ایپلی کیشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو دنیا بھر کے گھروں میں گرم اور ٹھنڈا پانی پہنچاتا ہے۔
نئے حل میں بے مثال طویل مدتی دباؤ کی کارکردگی ہے اور یہاں تک کہ بہت زیادہ درجہ حرارت پر بھی، اور اپنی 50 سالہ عمر کے اختتام پر مکمل طور پر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ "میک اٹ اِن دی ایمریٹس" اقدام اور قومی "ان کنٹری ویلیو پروگرام" کی حمایت میں انہوں نے کہا کہ بوروج نے اپنی بی سی ایف مصنوعات میں ایک ورسٹائل پولی پروپلین مواد متعارف کرایا ہے تاکہ قالین بنانے والوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مقامی مینوفیکچررز کے لیے منفرد پی پی مواد فراہم کر کے، بوروج 'میڈ ان یو اے ای' سلوشنز کی مسابقت کو بڑھاتے ہوئے نیشنل ان کنٹری ویلیو پروگرام میں اپنا حصہ بڑھا رہا ہے۔
ترجمہ: ریاض خان