دبئی، 16 جنوری، 2024 (وام) ۔۔ انٹرسیک 2024 میں آج فائر سیفٹی اولین ترجیح رہی، جو فائر اینڈ ایمرجنسی شعبوں کے پیشہ ور افراد کا دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہے۔ نمائش کا فائر اینڈ سیفٹی سیگمنٹ دبئی سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ہورہا ہے جس میں 400 مقامی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان شریک ہیں۔
فائر اینڈ ریسکیو سیکشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) کے پانچ ہالز میں ہورہا ہے جو نمائش کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔ پیش کردہ مصنوعات میں آگ سے بچاؤ اورتحفظ، آگ بجھانے کا سامان، ایمرجنسی الارم اور وارننگ سسٹمز اور ریسکیو ایکوئپمنٹ، انخلاء کا سامان اورعمارتوں کے حفاظتی ڈیزائن شامل ہیں۔
دبئی سول ڈیفنس کے انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر سعید الشیبہ نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فائر اینڈ ریسکیو کانفرنس آج انٹرسیک میں شروع ہوئی افتتاحی سیشن میں ایسی انقلابی ٹیکنالوجیز پیش کی جارہی ہیں جو صنعت کو تبدیل کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگست 2021 میں، ہم نے دبئی سول ڈیفنس ریڈینس متعارف کرایا، یہ ایک ایسی ایپلی کیشن جو دبئی سول ڈیفنس کے متعدد سسٹمز کو ایک ایپلی کیشن میں یکجا کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس ایپلیکیشن سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آتشزدگی کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے یہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آگ لگنے کا سب سے زیادہ امکان کب ہے اور یہ کسی بھی واقعے کے لیے تیار رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
دبئی سول ڈیفنس ریڈینس پروگرام جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں اور سال 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو 40 فیصد تک کم کرنے کی ملکی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس سے ملک عالمی فائر فائٹنگ اور ماحولیاتی استحکام کے شعبوں میں سب سے آگے ہوگا۔
ہوشیکی مڈل ایسٹ کے سیلز کے سربراہ شہاب انجم نے کہاکہ انٹرسیک 2024 کے دوران، جدید ترین جاپانی ڈیزائن کردہ لائف سیفٹی سلوشنز فراہم کرنے والا ادارہ ہوشیکی مڈل ایسٹ ایف زیڈ ای ، کمپنی کے جدید ترین فائر ڈیٹیکشن سسٹمز، الارم ڈیوائسز، کنٹرول پینلز، اور وائرلیس ڈیٹیکشن سسٹمز کی نمائش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا نے ریموٹ مانیٹرنگ اور مینجمنٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال میں اضافہ کیاہے ۔ ریموٹ رسائی کی صلاحیتوں کے ساتھ فائر الارم سسٹم اب فزیکل موجودگی کی ضرورت کے بغیر ایک ہی وقت میں نگرانی، تشخیص اور دیکھ بھال میں مدد دے رہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی سینسر ٹیکنالوجیز درست اور قابل بھروسہ طریقے سے پتہ لگانے نشاندہی کرسکتی ہے، جبکہ جھوٹے الارم اور کلاؤڈ بیسڈ فائر الارم سلوشنز کو کم کرتے ہوئے اسکیل ایبلٹی اور رسائی فراہم کرتے ہیں۔
یو اے ای بیسڈ نافکوانٹرسیک کے فائر اینڈ ریسکیو سیکشن میں ایک نمایاں نمائش کنندہ ہے۔ فائر پروٹیکشن سسٹمز، فائر فائٹنگ آلات، اور سیفٹی اینڈ سیکیورٹی نظام کے عالمی مینوفیکچررز اور سپلائرز میں سے ایک، نافکو جدید مصنوعات کے ایک جامع پورٹ فولیو کی نمائش کر رہا ہے جس میں فائر ٹرک، آگ اور دھوئیں کا پتہ لگانے والی ٹیکنالوجی، فائر الارم اور آگ بجھانے کے نظام شامل ہیں۔
سیفٹی اور ہیلتھ نمائش کنندگان کی جانب سے انٹرسیک کے مرکزی اسٹیج پر منعقد کی گئی سیفٹی واک کے دوران تازہ ترین حفاظتی لباس اور آلات پیش کیے گئے۔
فائر اینڈ ریسکیو کانفرنس کل (17 جنوری) تک جاری رہے گی، جس میں برطانیہ، یورپ اور جی سی سی کے اس شعبے کے ماہرین کے سیشنز ہوں گے۔ سیشنز میں 'سمارٹ بلڈنگز میں فائر سیفٹی کا مستقبل' شامل ہے ۔ 'فائر سیفٹی میں بین الاقوامی تعاون' سیشن کی میزبانی نیشنل فائر چیفس کونسل کے سربراہ مارک ہارڈنگھم کریں گے۔
انٹرسیک کے 25ویں ایڈیشن میں کمرشل اینڈ پریمیٹر سیکیورٹی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور پولیسنگ، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، اور سائبر سیکیورٹی کے پانچ پروڈکٹ سیکشنز شامل ہیں جو ایک ہی چھت کے نیچے صنعت کے ہر حصے کے لیے موزوں حل پیش کرتے ہیں۔ ’ایک چوتھائی صدی کے لیے سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی جدت‘ کے تھیم کے تحت، نمائش میں60 سے زائد ممالک کے 1,000 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
ترجمہ۔تنویرملک